اسکینڈلز

سکھ کمیونٹی اور کنگنا تنازع نے فینز کو ‘شبھ،کنگنا جنگ‘ یاد دلادی

اداکارہ کو شبھ سے پہلے دلجیت دوسانجھ کو ٹرول کرنا بھی مہنگا پڑا تھا

طوبیٰ خضر حیات

سکھ کمیونٹی اور کنگنا تنازع نے فینز کو ‘شبھ،کنگنا جنگ‘ یاد دلادی

اداکارہ کو شبھ سے پہلے دلجیت دوسانجھ کو ٹرول کرنا بھی مہنگا پڑا تھا

اداکارہ کو شبھ سے پہلے دلجیت دوسانجھ کو ٹرول کرنا بھی مہنگا پڑا تھا
اداکارہ کو شبھ سے پہلے دلجیت دوسانجھ کو ٹرول کرنا بھی مہنگا پڑا تھا

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت حال میں اپنی فلم ‘ایمرجنسی‘ میں سکھ کمیونٹی کی غلط منظر کشی کے سبب ایک مرتبہ پھر تنازع کا شکار ہیں تاہم  ان کے اور سکھوں کے مابین نئے  تنازع نے مداحوں کو ‘شبھ بمقابلہ کنگنا جنگ‘ یاد دلا دی۔ 

ریتیک روشن،کرن جوہر، دلجیت دوسانجھ اور بالی وڈ کے دیگر ستاروں کے خلاف اپنے متنازع تبصروں کی بدولت خبروں میں رہنے والی اداکارہ نے 2023 میں گلوکار شبھ پر کمنٹ پاس کیا تھا جس کے بعد شبھ نے انہیں ڈِس سانگ کے ذریعے کرارا جواب دیا۔

اداکارہ کنگنا کو گانے ‘کنگ شِٹ‘ کی بدولت شبھ کی جانب سے دیے جانے والے جواب پر مداح کافی خوش نظر آئے جس کا ثبوت یوٹیوب پر گانے کے 93 ملین ویوز کے ذریعے واضح ہے۔

معاملہ کیا ہے؟

کینیڈین نژاد بھارتی گلوکار شبنیت سنگھ 2023 میں اس وقت مشکل میں پھنسے جب انہوں نے ‘ پنجابی کسانوں کے احتجاج‘ کے حوالے سے بھارتی پنجاب کے ایک متنازع نقشہ پر مبنی اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی۔

اپنی اسٹوری میں شبنیت سنگھ المعروف ‘شبھ‘ نے پنجاب کو بھارت کے نقشے سے الگ دکھایا جس پر بھارتی عوام کی جانب سے انہیں پنجاب علیحدگی پسند تحریک ‘خالصتان‘ کو سپورٹ کرنے کے الزام میں کافی ٹرول کیا گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارت بھر میں شبھ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے جس کے ساتھ بھارت کے بڑے بڑے ستاروں نے شبھ کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا جن میں کرکٹر ‘ویرات کوہلی‘ کا نام بھی سرِ فہرست ہے۔

صرف بھارتی پنجاب کے عوام کے علاوہ  پورا بھارت شبھ کے خلاف ہوگیا تھا، تنازع پر بات کرتے ہوئے بھارت کے نامور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ شبھ کا کریئر ختم کیونکہ گلوکار شبھ کا ڈاؤن فال شروع ہوگیا ہے۔

اسٹوری کے بعد کانسرٹ میں متنازع نقشے کی ہوڈی

معاملہ یہاں تک رکا نہیں بلکہ شبھ نے متنازع اسٹوری شیئر کرنے کے بعد اپنے ایک کانسرٹ کے دوران ایک مرتبہ پھر بھارتی پنجاب کے متنازع نقشے سے مزین ایک ہوڈی پہنی جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس تمام معاملے کے دوران جہاں تمام اسٹارز خاموشی سے سب دیکھ رہے تھے یا کوئی بیان جاری کرنے کے بجائے صرف چپ چاپ شبھ کو انسٹاگرام سے اَن فالو کررہے تھے  وہیں بالی وڈ اسکینڈل کوئین کنگنا رناوت، جوکہ گلوکار دلجیت دوسانجھ سے بدکلامی کی وجہ سے پہلے ہی لائم لائٹ میں تھیں، اِس مدعے پر بھی بول پڑیں۔

کنگنا کا شبھ پر لفظی وار

اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر گلوکار شبھ کیلئے ‘تخریب کار‘ جیسا سخت لفظ استعمال کیا۔

شبھ کے حوالے سے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہی بالی وڈ کی اسکینڈل کوئین نے اپنی اسکینڈل لسٹ میں ایک اور کیس کا اضافہ کردیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ کنگنا کی جانب سے شبھ کی تصور شیئر کرتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں کہا گیا کہ ’یہ خالصتان تحریک کی بیماری بھارتی پنجاب کے کافی سلیبریٹیز اور عوام کو لگی ہوئی ہے لیکن یاد رکھو انڈیا کا نقشہ تمہارا مذاق نہیں ہے بلکہ ایک سنجیدہ چیز ہے‘۔

اداکارہ کنگنا نے اپنی اسٹوری میں بھارت کی اعلٰی عدلیہ سے استدعا کی کی ‘ان تمام افراد (شبھ سمیت دیگر خالصتانی حمایتیوں) کو جیل میں ڈالیں تاکہ ان کا دماغ درست ہو اور انہیں خالصتان کے سوال کا جواب ملے‘۔

اداکارہ کنگنا کی اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جہاں پنجاب کے عوام، جو کنگنا کی دلجیت دوسانجھ سے بدتمیزی پر پہلے ہی غصے میں تھے، وہ ایک اور پنجابی گلوکار شبھ کے لیے 'تخریب کار' کا لفظ استعمال کرنے پر مزید برہم ہوگئے۔

شبھ  کی شہرت میں اضافہ

کنگنا کی جانب سے سخت الفاظوں کے استعمال کے بعد مداح  سوشل میڈیا ٹرینڈز کے ذریعے گلوکار شبھ سے خاموشی توڑتے ہوئے کنگنا کو جواب دینے کی استدعا کرتے نظر آئے۔

تاہم شبھ کی جانب سے کوئی جواب نہ آیا مگر اس پورے اسکینڈل سے گلوکار شبھ کو اس طرح فائدہ ہوا کہ ان کے انسٹاگرام پر  8 لاکھ فالورز بڑھ کر اُس وقت 13 لاکھ ہوگئے تھے جوکہ اب 26 لاکھ ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب


ایک مشہور کہاوت ہے کہ ‘بدنام نہ ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘ کی صحیح ترجمانی ‘شبھ،کنگنا اسکینڈل‘ کے ذریعے ہوئی جب سارا بھارت کہتا نظر آیا کہ شبھنیت سنگھ کا ڈاؤن فال شروع ہوچکا ہے وہیں شبھ کا ایلبم ‘اسٹل رولِن‘ آتے ہی چھا گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ تھوڑا ہی عرصہ پہلے شبھ کی تصویروں پر کالک مَلنے والے بھارتی عوام اپنی گاڑی میں شبھ کا یہ گانا سنتے نظر آئے۔

گڈی نیوی جی کراکے ڈھائی انچ دے پوا کے
ٹیئر گھمدے نی، تیرے شہر گھمدے

شبھ کا ڈِس ٹریک، کنگنا رناوت کو زاردار جواب

 مداحوں کی جانب سے جواب دینے کے اصرار میں گلوکار  شبھ نے بالآخر  پورے تنازع کے بعد پہلے اپنے البم ‘اسٹل رولِن‘ کی کامیابی اور بھر ایک ڈِس ٹریک سے کنگنا رناوت کو زوردار جواب دیدیا۔

اپنے ای پی (ایکسٹنڈنٹ پلے) ایلبم ‘لیو‘ کی ریلیز کے  ساتھ ہی کینیڈین نژاد بھارتی گلوکار شبنیت سنگھ نے گنگنا رناوت کو ٹرول کرتے ہوئے کرار  جواب دیا۔

گلوکار شبنیت سنگھ نے اپنے ایلبم ‘لیو‘ کے  ایک گانے‘کنگ شِٹ‘ میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور ویرات کوہلی کو کافی شدید الفاظوں میں ٹرول کیا۔

سانگ ‘کنگ شٹ‘ کی ہر سطر  میں گلوکار  شبھ کی جانب سے ان تمام ٹرولرز کو جواب دیا گیا جنہوں نے شبھ کے خلاف منفی پوسٹنگ کی، تاہم اداکارہ کنگنا شبھ کی ہٹ لسٹ میں سرِفہرست نظر آئیں جوکہ البم لیو  کے پوسٹر سے واضح  ہے۔

مداحوں کا ری ایکشن

لفظوں کے بجائے اپنی پرفارمنس سے ویرات کوہلی اور کنگنا کو جواب دینے کا فیصلہ کرنے پر گلوکار شبھ کے مداح ان سے کافی خوش نظر آئے۔

شبھ کی البم ‘لیو‘ ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور صرف یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہر جگہ ان کا گانا ‘کنگ شِٹ‘ سنائی دینے لگا۔

صارفین نے کمنٹس کےذریعے گلوکارہ شبھنیت سنگھ کی تعریف کی اور ان کے بےباک انداز کو  آنجہانی گلوکار سدھو موسی والا سے ملاتے ہوئے سدھو کا دوسرا جنم قرار دیدیا۔

کنگ شٹ کا پوسٹر، گنگا کی کتے سے مشابہت

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گلوکار شبھ کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت اور اپنے ہیٹرز  پر پہلا وار اپنے البم کے پوسٹر کے ذریعے کیا گیا۔

پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شبھ نے اپنے آپ کو ایک زخمی شیر  سے تشبیہ دی جس میں وہ یہ بتارہے ہیں کہ شیر زخمی بھی ہو تو شیر، شیر ہی ہوتا ہے۔

پھر  پوسٹر میں کچھ مرے ہوئے گیڈروں کو دیکھا جاسکتا ہے جو  یہ سمجھ رہے تھے کہ شیر کی زخمی حالت کی وجہ سے وہ جنگل کا راج سنبھال سکتے ہیں تاہم ان کی حالت سامنے ہے۔

جہاں شبھ نے (ویرات سمیت) کسی کو بھی براہ راست پوسٹر میں ڈِس نہیں کیا وہیں انہوں نے اداکارہ کنگنا سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پوسٹر میں ایک 'کتیہ' سے تشبیہ دی جس کے گلے میں انگریزی حرف ‘کے‘ کا پینڈنٹ ہے جس سے مراد ‘کنگنا‘ ہے۔

کنگ شٹ کے بول، کنگنا کا پورا کریئر ڈسٹروئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کنگنا رناوت جوکہ اپنی فلم ‘ایمرجنسی‘ کی بدولت  فلم میں سکھ کمیونٹی کی غلط منظرکشی  پر ایک مرتبہ پھر تنازع  کا شکار ہیں انہیں گلوکار شبھ نے 2023  اپنے  پنجابی کمیونٹی کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے پر ڈس ٹریک کے ذریعے ٹرول کیا تھا۔ 

 شبھ نے کنگنا کو ڈس ٹریک میں فلاپ فلموں، سیاسی لیڈرز کی چمچہ گیری، سوشل میڈیا پر مسلسل اشتعال انگیزی کا طعنہ دیا۔

آئیے گانے کے بول دیکھیے اور سمجھیے:

ہُن بھالدی اے فیم تیری مووی وی نہ چلدی
(فیمس ہونا چاہتی ہے مگر تیری فلمیں بھی فلاپ ہوجاتی ہیں)

چول جنانی پونکے نیٹ اُتے کل دی
(پاگل عورت صرف سوشل میڈیا پر ہی بول سکتی ہے)

فھڑ فھڑ کیڈراں دے ہتھ پھڑے چلدی
(بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کی سپورٹ حاصل ہے) 

فھیر وی نہ چلدی، تو فھیر  وی نہ چلدی
(ان سب کے باوجود بھی تم فلاپ ایکٹریس ہو)

تازہ ترین