دلچسپ و خاص

کوہلی کو پروپوز کرنے والی کرکٹر نے ہم جنس پرست خاتون سے شادی کرلی

ڈینیئل آج بھی کوہلی کی بہت بڑی مداح ہیں

Web Desk

کوہلی کو پروپوز کرنے والی کرکٹر نے ہم جنس پرست خاتون سے شادی کرلی

ڈینیئل آج بھی کوہلی کی بہت بڑی مداح ہیں

(فوٹو: انسٹاگرام)
(فوٹو: انسٹاگرام)

بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی کو پروپوز کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی جارجی ہوج سے شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینیئل وائٹ سچن ٹینڈولکر کے بیٹے ارجن ٹینڈولکر کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔

ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی مایہ ناز بلے باز ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی ساتھی جارجی ہوج سے منگنی کی تھی۔

ڈینیئل وائٹ ارجن ٹینڈولکر کی باؤلنگ کی مداح ہیں، ارجن جب انگلینڈ جاتے ہیں تو وہ ڈینیئل وائٹ سے ضرور ملتے ہیں، اسی طرح ڈینیئل جب بھارت جاتی ہیں تو وہ ارجن سے ضرور ملاقات کرتی ہیں۔

ویرات کوہلی کو ڈینیئل وائٹ نے 2014 میں سوشل میڈیا پر پرپوز کیا تھا، اس وقت یہ خبر بھارتی میڈیا کی بھرپور زینت بنی تھی۔

(اسکرین شاٹ)
(اسکرین شاٹ)

لیکن سال 2017 میں ویرات کوہلی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے، تاہم ڈینیئل آج بھی کوہلی کی بہت بڑی مداح ہیں۔

ڈینیئل کی پارٹنر جارجی ہوج کیبیس فٹ بال کلب کی سربراہ ہیں، اس جوڑے نے 2023 میں اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

ڈینیئل وائٹ اور جارجی ہوج کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین مختلف تبصرے کر کے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی وکٹ کیپر بلے باز ہیں، انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، وہ فرنچائز کرکٹ بھی کھیلتی ہیں اور خواتین کی خطرناک کرکٹر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

انہیں بطور خاتون کھلاڑی انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے اور سب سے زیادہ بین الاقوامی میچز کھیلنے کا ریکارڈ حاصل ہے، علاوہ ازیں انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں 2 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

تازہ ترین