انفوٹینمنٹ

نام ایک، فنکار تین، پاکستانی شوبز کی نرالی کہانی

ثنا مریم

نام ایک، فنکار تین، پاکستانی شوبز کی نرالی کہانی

نام ایک، فنکار تین، پاکستانی شوبز کی نرالی کہانی

زندگی میں انسان کے نام کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے اور اگر بات کی جائے فنکاروں کی تو وہ اپنے نام اور کام سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔

ہر فنکار اپنے منفرد نام کے ساتھ ایک منفرد صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے وہ  نام لیتے ہی پہچان لیا جاتا ہے۔

پاکستان میں 3 ایسی نامور شخصیات میڈیا کے مختلف شعبوں سے منسلک ہیں جن کے نام ایک جیسے ہیں اور اسی سبب وہ اپنے نام سے زیادہ اپنے کام کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

ان 3 افراد کا ذکر کرتے ہوئے فقط نام نہیں بلکہ انکے فن کے متعلق بھی مختصراً بتانا پڑتا ہے ورنہ دورانِ گفتگو انکی شناخت تھوڑی مشکل ہوجاتی ہے۔

نام ایک، فنکار تین، پاکستانی شوبز کی نرالی کہانی

اس فہرست میں پہلا نام فیصل قریشی کا ہے، انکا تعلق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے ہے انکی والدہ افشاں قریشی بھی اپنے دور کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں اور اب فیصل بھی اپنی اداکاری کا سکّہ منوا کر پاکستان کے قابلِ تعریف اداکار بن چکے ہیں۔

فیصل قریشی نے بطور چائلڈ اسٹار ڈرامہ ’ایمرجنسی وارڈ‘ اور ’اندھیرا اجالا‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر 1992 میں ڈرامہ 'بوٹا' میں مرکزی کردار ادا کر کے بطور ہیرو ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری لی۔

نام ایک، فنکار تین، پاکستانی شوبز کی نرالی کہانی

مزاحیہ اداکار و کہانی نویس فیصل قریشی کے متعلق بات کرتے ہوئے انکے مزاحیہ ڈراموں یا مزاح سے بھرپور انداز کا ذکر کردیا جائے تو سامنے والا جھٹ سے انکو پہچان لیتا ہے۔

ڈرامہ رائٹر فیصل قریشی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو اس قدر معیاری مزاح پر مبنی ڈراموں سے مالا مال کرچکے ہیں کہ آج تک ان ڈراموں کو یاد کر کے ناظرین ہنس پڑتے ہیں اور اکثر و بیشتر انکے ڈائلاگز کو  اپنی عام گفتگو میں بطور مذاق استعما ل کرتے رہتے ہیں۔

فیصل قریشی کا سب سے کامیاب ترین ڈرامہ ’تین بٹہ تین‘ تھا جو 1995 میں ریلیز ہوا اور عوام کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

نام ایک، فنکار تین، پاکستانی شوبز کی نرالی کہانی

یہ فیصل قریشی بھی بقیہ 2 فیصل قریشی کی طرح اپنے شعبے میں بہترین گفتار کی صلاحیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ہاں لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انکا اداکاری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 یہاں اینکر فیصل قریشی کی بات ہو رہی ہے، فیصل قریشی ایک بہترین صحافی، تجزیہ نگار، مارننگ شو ہوسٹ اور انٹرپنیور ہیں اور پاکستانی انکے بے لاگ تبصروں کی وجہ سے انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔