پاکستان

عمران خان آکسفورڈ کی چانسلرشپ کیلئے غیر موزوں قرار

برطانوی اخبار میں عمران خان کے نظریات پر کھل کر تنقید کی گئی۔

Web Desk

عمران خان آکسفورڈ کی چانسلرشپ کیلئے غیر موزوں قرار

برطانوی اخبار میں عمران خان کے نظریات پر کھل کر تنقید کی گئی۔

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدوار ہیں۔
عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدوار ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کے لیے درخواست پر ایک برطانوی اخبار میں شائع مضمون میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیاست اور ثقافت پر لکھنے والی کالم نگار کیتھرین بینیٹ نے لکھا کہ عمران خان کے متنازع نظریات اور اقدامات انہیں اس باوقار عہدے کے لیے غیر موزوں بناتے ہیں، جس میں عالمی سطح پر آکسفورڈ کے اقدار کی نمائندگی کرنا ہے۔

کالم نگار کیتھرین بینیٹ نے لکھا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہا تھا، ’غلامی کی بیڑیاں‘ توڑنے پر طالبان کی تعریف بھی کی تھی، انہوں نے خواتین کی تعلیم پرپابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی، کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے؟

برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دی اور کہا کہ اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتاہے۔

اخبار کے مضمون میں قرار دیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے۔

کالم نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان عصمت دری کے بارے میں رجعت پسندانہ خیالات رکھتے ہیں، وہ تجویز کرتے ہیں کہ خواتین کو ’فتنہ‘ بننے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ’ہر کسی کے پاس قوت ارادی نہیں ہوتی‘۔

کیتھرین بینیٹ نے عمران خان کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی ظاہری تعریف پر بھی تنقید کی اور کہاکہ  چین ایغور مسلمانوں پرظلم کر رہا تھا تو بانی پی ٹی آئی چین کی تعریفیں کررہے تھے، بانی پی ٹی آئی کےآزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کیخلاف ہیں۔

برطانوی کالم نگار نے سوال اٹھایا کہ کسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کیلئےہوتی ہے، آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں تو دستیاب کیسے ہوں گے؟

اسی کالم میں کیتھیرین نے چانسلر شپ کے لیے ایک اور امیدوار لیڈی ایلش انجیولینی کا عمران خان سے موازنہ کیا ہے جنہیں اس عہدے کے لیے موزوں انتخاب کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عدیل ملک نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، وہ اس سب میں مسئلہ بنانا چاہتی تھی، جس میں وہ کامیاب ہوگئی ہے۔

تازہ ترین