انفوٹینمنٹ

سونیا حسین انڈسٹری میں ’نیپوٹزم’ پر بول پڑیں

نئے فنکار کام نہ ملنے کا الزام اقربا پروری پر لگاتے ہیں، اداکارہ

Web Desk

سونیا حسین انڈسٹری میں ’نیپوٹزم’ پر بول پڑیں

نئے فنکار کام نہ ملنے کا الزام اقربا پروری پر لگاتے ہیں، اداکارہ

نئے فنکار کام نہ ملنے کا الزام اقربا پروری پر لگاتے ہیں
نئے فنکار کام نہ ملنے کا الزام اقربا پروری پر لگاتے ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین نے نئے فنکاروں کے انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے سبب بنائے جانے والے بہانوں پر لب کشائی کردی۔

سونیا حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو منفی اور مثبت دونوں کرداروں میں خود کو ڈھال کر پراجیکٹ کو کامیاب بنادیتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے اداکارہ اشنا شاہ کے ٹاک شو ’آفٹر آر ود اشنا شاہ’ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ انڈسٹری میں رونما ہونے والی اہم پہلو پر اپنا نقطہ نظر پیش کردیا۔

اپنی گفتگو میں اداکارہ نے اس موضوع کو بھی شامل کیا کہ کس طرح انہوں نے اداکاروں کو اپنی مطلوبہ کامیابی نہ ملنے پر بہانے بناتے ہوئے دیکھا ہے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا آج کل کے نئے فنکار کام نہ ملنے کی وجہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم اور اقربا پروری کو ٹھہراتے ہیں جبکہ ایسا حقیقت میں بالکل نہیں ہے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا  آپ کو اپنی جگہ بنانے کیلئے  صرف محنت کرنی چاہیے کیونکہ محنت کا صلہ بالآخر ملتا ضرور ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی نے اس بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈسٹری میں گورا کمپلیکس موجود ہے اور اگر آپ گوری رنگت کے ہیں تو آپ کو لیڈ رول مل جائے گا، جبکہ ایک لڑکی جو سانولی رنگت کی ہو اسے اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑے گی۔

صبور علی کے مطابق یہی وجہ ہے کہ آج کل وائٹنگ انجیکشنز کی اتنی زیادہ مانگ ہے۔