سوشل میڈیا

عروب کو 15 لاکھ کا بیگ کیوں دیا؟ ڈکی بھائی نے بتادیا

ڈکی بھائی نے ایک پوڈکاسٹ میں پیسے کی اہمیت، سوشل میڈیا اور تعلیم پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Web Desk

عروب کو 15 لاکھ کا بیگ کیوں دیا؟ ڈکی بھائی نے بتادیا

ڈکی بھائی نے ایک پوڈکاسٹ میں پیسے کی اہمیت، سوشل میڈیا اور تعلیم پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنے کانٹینٹ کے باعث سوشل میڈیا پر ہر وقت تنقید کا نشانہ بننے والے یوٹیوبر اور ڈیلی وی لاگر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی ایک بار پھر خوب خبروں میں ہیں۔

ڈکی بھائی اپنے یوٹیوب پر مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں ، زیادہ تر وہ اپنی فیملی کو ہی اپنے وی لاگز کا حصہ بناتے ہیں اور یوٹیوب کی ٹرینڈنگ میں بھی جگہ بناتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے ایک پوڈکاسٹ میں  پیسے کی اہمیت، سوشل میڈیا اور تعلیم پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو تحفے میں دیے گئے لگژری بیگ کی وجہ سے اٹھنےوالے تنازعات پر بھی وضاحت  دی۔

ماضی میں ڈکی بھائی نے اپنی اہلیہ کو 15 لاکھ کا بیگ بطور تحفہ دے کر سرپرائز دیا تھا او ر خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

اب ایک پوڈکاسٹ میں ڈکی بھائی نے اس لگژری بیگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے عروب کی وجہ سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی لیکن لوگ یہ نہیں جانتے کہ میرے لیے ان پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے یہ رقم محض میں ایک دن میں کما سکتا ہوں۔

انہوں نے اپنی شریکِ حیات کو مہنگا تحفہ دینے کے پیچھے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ آپ کو اپنے شریک حیات کی خوشی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیںاور ان سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

ڈکی بھائی کی یوٹیوب آمدنی کتنی؟

ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی کیساتھ ڈیلی ویلاگز کیساتھ ساتھ مزاحیہ اسٹنٹ یا پرینکس بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

ماضی میں ایک ویڈیو میں خاتون ڈکی بھائی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟

جواب میں سعدالرحمان نے کچھ لمحے کیلئے خاموشی اختیار کی جس پر خاتون نے اصرار کرتے ہوئے کہا آپکی کمائی کا سن کر دیگر یوٹیوب صارفین کا حوصلہ بڑھے گا۔

یہ سن کر ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پرمقابلہ بہت سخت ہوتا ہے،یوٹیوب سے صرف چند لوگ ہی اتنا کما سکتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے بتایا کہ یوٹیوب ویڈیوز اور اسپانسر شپس کو شامل کرکے وہ ہر ماہ تقریباً ایک لاکھ ڈالرز سے 15 لاکھ ڈالرز تک کما رہے ہیں۔

ڈکی بھائی کے اس انکشاف نے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا بلکہ سوال کرنے والی خاتون کا ردعمل بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ماضی کا انٹرویو:

یاد رہے کہ ماضی کے ایک انٹرویو میں ڈکی بھائی نے یوٹیوب کمائی کے سوال پر اگرچہ کہ اوسط رقم نہیں بتائی تھی تاہم انکشاف کیا تھا میں نے گزشتہ4-3 سال مستقل یوٹیوب سے کمائی کی ہے اس سے میں نے اتنا کمایا ہے کہ اگر میں یہ کام چھوڑ دوں تب بھی اپنی کمائی ہوئی رقم سے اپنی زندگی شاہانہ انداز میں گزار سکتا ہوں ۔

تازہ ترین