لائم لائٹ چرانے والے بالی وڈ کے 5 مشہور ولنز
ان ولنز کے بغیر بہت سی فلمیں شاید پسندیدہ فلموں میں شمار بھی نہیں ہوتیں۔
بھارتی سنیما اپنی متنوع کہانی سنانے اور یادگار کرداروں کے لیے ہمیشہ سے مشہور رہا ہے، ان میں جہاں ہیرو مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنالیتے وہیں کچھ ولنز بھی اپنی ناقابل فراموش پرفارمنس اور خوفناک شخصیت کے ساتھ شو کو چرانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ہیرو ہمیشہ لائم لائٹ میں نہیں ہوتے ہیں کئی ولن ایسے ہوتے ہیں جن سے ہم نفرت تو کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن ان کے بغیر بہت سی فلمیں شاید پسندیدہ فلموں میں شمار بھی نہیں ہوتیں۔
آئیے بھارتی سنیما کی تاریخ کے پانچ سب سے مشہور ولن پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے ناظرین اور فلمی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
گبر سنگھ
بھارتی سینما سےواقفیت رکھنے والا کون شخص ہوگا جو 1975 کی بلاک بسٹر فلم 'شعلے' کے بارے میں نہیں جانتا ہوگا۔
حالانکہ کہانیاں اکثر پلاٹ لائنوں کے گرد گھومتی ہیں فلم کے کردار امر ہوگئے تھے، پھر چاہے کسی نے یہ فلم دیکھی ہو یا نہیں لیکن گبر سنگھ کا نام ضرور سن رکھا ہوگا۔
یہ ناقابل فراموش کردار اداکار امجد خان نے ایسا ادا کیا کہ ناظرین کو خوف و دہشت میں مبتلا کردیا۔
فلم کی ریلیز کو تقریباً 50 برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ولن مقبولیت کی اس معراج پر نہ پہنچ سکا جس پر امجد خان نے اپنی انمٹ اداکاری سے گبر سنگھ کو پہنچا دیا تھا۔
موگیمبو
امریش پوری نے متعدد فلموں میں ولن کے کردار ایسے نبھائے کہ ناظرین ہیرو کو بھول گئے اور انہیں یاد رکھ گئے وہ ایک سے زیادہ فلموں میں بالی ووڈ کے پسندیدہ ہندی فلموں کے ولن میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ایسا ہی کردار انہوں نے فلم مسٹر انڈیا میں نبھایا جس میں تکنیکی طاقت اور ذاتی کرشمے کے امتزاج کے ذریعے دنیا کو کنٹرول کرنے کی خواہش نے ایک زبردست ولن بنایا۔
اپنے ٹریڈ مارک جملے 'موگیمبو خوش ہوا' کے ساتھ، موگیمبو ایک ایسا ولن بن گیا جو کرشماتی اور یادگار دونوں ہے۔'
کنچا چینا
ہم سنجے دت کو مثبت، مرکزی کرداروں میں دیکھنے کے بہت زیادہ عادی ہو چکے تھے خاص کر منا بھائی ایم بی بی ایس کے بعد تو انہوں نے کامیڈی میں بھی اپنا لوہا منوالیا تھا۔
چنانچہ جب اگنی پتھ 2 سامنے آئی اور اس میں پہلے ولن ڈینی ڈینزونگپا کے خوفناک کردار 'کنچا چینا' کو سنجے دت کی جانب سے نبھانے کی اطلاع ملی تو سب حیران رہ گئے۔
فلم میں سنجے دت کے میک اپ اور جسمانی ساخت نے ولن کے کردار کو اس طرح پیش کیا کہ وہ ناظرین کی یادداشت میں محفوظ رہ گیا اور انہوں نے ہندی فلم کے سب سے خوفناک ولن کے طور پر چونکا دینے والی پرفارمنس سے ہمیں اس کردار سے نفرت کرنے پر مجبور کر دیا۔
پریم چوپڑا
اگر آپ نے بالی وڈ کی پرانی فلمیں دیکھ رکھی ہیں تو یقیناً آپ کو ایک نام 'پریم چوپڑا' ضرور یاد ہوگا، اگر نہیں، تو آپ کو یہ ڈائیلاگ ضرور سنا ہوگا' پریم نام ہے میرا، پریم چوپڑا!'
اپنی چالباز مسکراہٹ کے ساتھ پرانے زمانے کے اس ولن نے اپنی مکاری بھری آواز کی ٹون سے انڈسٹری میں طوفان برپا کردیا تھا۔
ٹیلی ویژن سوپس کے برعکس فلموں میں کرداروں کو جلد اپنی چھاپ چھوڑنی ہوتی ہے کیوں اس میں کرداروں کے پاس صرف 2 سے 3 گھنٹے کا پلے ٹائم ہوتا ہے اور وہ یا تو ہٹ یا مس ہو جاتے ہیں۔
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پریم چوپڑا نے اپنی ٹریڈ مارک مسکراہٹ کے ساتھ بہت سارے دوسرے بالی ووڈ ولن میں اپنی الگ پہچان بنائی اور یہ یقینی طور پر ایک ہٹ کردار ثابت ہوا!
شاکل
بالی وڈ ولنز کا ذکر 'شاکل' کے بغیر ادھورا ہے، جسے کلبھوشن کھربندہ نے اسکرین پر پرفارم کیا، جو ایک بے رحم بین الاقوامی جرائم کا مالک ہوتا ہے جو اپنے افسوسناک رجحانات اور وسیع مجرمانہ اسکیموں کے لیے جانا جاتا ہے۔
جدید جال اور نگرانی سے لیس ایک دور دراز جزیرے سے کام کرتے ہوئے، شاکل نے فلم 'شان' میں ایک مضبوط اور خطرناک قوت کے طور پر خود کو منوایا۔
شاکل کو شائقین اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں اس کی سرد مہری اور حساب کتاب کے لیے یاد کرتے ہیں۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام