دلچسپ و خاص

قرآن کا پہلا نسخہ کب اور کہاں شائع ہوا تھا؟

ابتدا میں قرآن کی اشاعت کے لیے فونٹس کی دستیابی میں مشکل پیش آئی۔

Web Desk

قرآن کا پہلا نسخہ کب اور کہاں شائع ہوا تھا؟

ابتدا میں قرآن کی اشاعت کے لیے فونٹس کی دستیابی میں مشکل پیش آئی۔

پرنٹنگ پریس سے شائع ہونے والے پہلے قرآن کا عکس
پرنٹنگ پریس سے شائع ہونے والے پہلے قرآن کا عکس

قرآن پاک وہ آخری الہامی کتاب ہے جو اللہ نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لیے آخری نبی ﷺ پر نازل کی، آج قرآن پاک کا نسخہ ہر مسلمان کے گھر میں موجود ہوتا ہے۔

زمانہ قدیم میں قرآن کی ہاتھ سے کتابت کی جاتی تھی تاہم جدید آلات کے آنے کے بعد جہاں دیگر مشینوں کے ذریعے دیگر تحریری مواد کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوا وہیں قرآن پاک کو بھی پرنٹنگ پریس کے ذریعے شائع کیا جانے لگا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے پہلا قرآن کہاں اور کب شائع ہوا تھا؟

قرآن مقدس کا پہلا نسخہ سال 1537/1538 میں اٹلی کے شہر وینس میں شائع ہوا تھا اور اسے معروف اطالوی پبلشر پیگانینو اینڈ ایلیساندرو پیگانینی نے شائع کیا تھا۔

اٹلی میں یونیورسٹی دی ناپولی لوری اینٹل میں ابتدائی اسلامی روایات، ادب، اور یورپی تاریخ میں قرآن کے کردار میں مہارت رکھنے والے اسلامیات کے پروفیسر روبرٹو ٹوٹولی نے کراچی کے معتبر تعلیمی ادارے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں قرآن پاک کی اشاعت سے متعلق عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے یہ معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے بتایا کہ سال 1987 تک کسی نے بھی اس نسخے کو نہیں دیکھا، اور اس وقت بھی صرف ایک نسخہ اس پہلی اشاعت کے وجود کی تصدیق کرتا ہے۔

اسکالر کے مطابق یہ قدیم اور تاریخی نسخہ ان لوگوں کے ذریعے دریافت کیا گیا جو عربی کو سمجھ سکتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اشاعت میں شدید دلچسپی کے باوجود بہت سے لوگوں کو اس دور میں پرنٹنگ کے لیے موزوں فونٹس تلاش کرنے میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا کیوں کہ مقدس کتابوں کی طباعت کے دوران فونٹس اور دیگر تکنیکی خصوصیات کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔