پاکستان

فوڈ ڈلیوری رائیڈر گاہکوں کی موٹرسائیکل چُراتے پکڑا گیا

ملزم کی گرفتاری مکمل تفتیش کے بعد عمل میں آئی

Web Desk

فوڈ ڈلیوری رائیڈر گاہکوں کی موٹرسائیکل چُراتے پکڑا گیا

ملزم کی گرفتاری مکمل تفتیش کے بعد عمل میں آئی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو گرفتار کرلیا جو شہر میں فوڈ ڈلیوری کے دوران موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوید نامی ملزم کی گرفتاری مکمل تفتیش کے بعد عمل میں آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے موٹرسائکل چوری کی وارداتوں میں نوید کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

تفتیش مکمل ہونے کے بعد گرفتار ملزم نوید کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

نوید ایک پرائیویٹ فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں بطور رائیڈر کام کرتا تھا، ڈیلیوری کے دوران وہ مبینہ طور پر گاہکوں کی نئی موٹرسائیکلیں چوری کرتا پایا گیا تھا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق نوید اس سے قبل بھی موٹرسائیکل چوری کی 5 وارداتوں میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

30 اگست 2024 کو اس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر سمیر نامی گاہک کی موٹرسائیکل چوری کرلی تھی، علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کھارادر سے ایک اور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی اس کے قبضے سے برآمد ہوئی۔

یاد رہے کہ سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق کراچی میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 31ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ وارداتیں موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے سے متعلق تھیں۔

سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق 31 ہزار سے زائد چوری و چھینی گئی موٹرسائیکلوں میں سے صرف ایک ہزار 66 برآمد کی جاسکی ہیں۔

تازہ ترین