جہاز میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے تو ‘ایش ٹرے’ لازمی کیوں؟
کیا سگریٹ کی وجہ سے جہاز میں کبھی آگ لگی ہے؟

ایک وقت تھا جب امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دوران پرواز سگریٹ نوشی اور سگار پینے کی اجازت تھی۔
تاہم 1990 میں امریکا میں دوران پرواز جہاز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
بعدازاں دیگر ممالک بھی پیروی کرتے ہوئے فلائٹس میں سگریٹ پینے پر بتدریج پابندی عائد کرتے چلے گئے۔
ماضی میں دنیا کی بیش تر پروازوں میں ہر سیٹ کے ساتھ آرمریسٹ میں ایک ایش ٹرے ضرور نصب ہوتی تھی لیکن طبی مسائل اور سگریٹ نہ پینے والے مسافروں کی بڑھتی شکایات کے پیش نظر ہوائی جہاز میں سگریٹ نوشی کو واش روم یا ریسٹ رومز تک محدود کردیا گیا اور ایش ٹرے بھی صرف وہیں نصب کی جانے لگی۔
آج کل کمرشل فلائٹس میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کے باوجود بہت سے ہوائی جہازوں کے ٹوائلٹس میں اب بھی ایش ٹرے نصب کی جاتی ہے، کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟
فلائٹس میں سگریٹ نوشی پر پابندی طبی بنیادوں پر عائد کی گئی ہے لیکن آتشزدگی کے ممکنہ خطرے سے بچاؤ بھی اس کی اہم وجہ ہے۔
سگریٹ کے ٹکڑوں سے جہاز میں آگ بھڑکنے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، لہٰذا ایش ٹرے نصب کرنے کا مقصد پابندی کے باوجود سگریٹ پینے والے مسافروں کو ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنے سگریٹ کے جلے ہوئے ٹکڑے صرف ایش ٹرے میں ہی پھینکیں۔
یہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے جہاز میں حادثاتی طور پر آگ لگنے کا خطرہ کم سے کم ہو سکتا ہے۔
لیکن کیا سگریٹ کی وجہ سے جہاز کے اندر کبھی آگ لگی ہے؟ جی ہاں! ایسا واقعی ہوچکا ہے۔
2016 میں مصری ایئرلائن کو پیش آنے والا فضائی حادثہ مبینہ طور پر پائلٹ کے جلے ہوئے سگریٹ سے بھڑکنے والی آگ کی وجہ سے ہوا تھا۔
لہٰذا حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں ہوائی جہازوں میں ایش ٹرے نصب کرنا لازمی ہے۔
بعض ملکوں میں یہ بھی قانون موجود ہے کہ اگر ایش ٹرے ٹوٹی ہوئی ہو تو اس کی ریپیئرنگ تک ہوائی جہاز اڑایا نہیں جاسکتا۔
چنانچہ دنیا کے بیش تر ممالک میں دوران پرواز سگریٹ نوشی پر یقیناً پابندی ہے لیکن اگر کوئی مسافر پھر بھی یہ اصول توڑتا ہے تو کم از کم اُس کے جلے ہوئے سگریٹ کے ٹکڑوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے جہاز میں ایش ٹرے ہونا لازمی ہے۔
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے