انفوٹینمنٹ
پریتی زنٹا کا سروگیسی سے قبل آئی وی ایف کروانے کا انکشاف
اداکارہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی
پریتی زنٹا کا سروگیسی سے قبل آئی وی ایف کروانے کا انکشاف
اداکارہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی
ڈمپل کوئین بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ پریتی زنٹا نے سال 1998 میں فلم ’دل سے‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد متعدد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی فلم نگری میں خاص پہچان بنا لی۔
ان کی مشہور فلموں میں ’سولجر‘، ‘چپکے چپکے‘ ، ’دل ہے تمہارا‘ ، ’کل ہو نہ ہو‘ اور ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ شامل ہیں جسے کئی سال گزرنے کے بعد آج بھی مداح انکے کردار کو فراموش نہ کرسکے۔
حال ہی میں اداکارہ پریتی نے اپنے بچوں کی پیدائش کے سبب پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش سے پہلے آئی وی ایف کے عمل سے بھی گزریں۔
پریتی زنٹا کا انسٹاگرام کون چلاتا ہے؟
اپنی گفتگو میں اداکارہ پریتی زنٹا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ’میں اپنے انسٹاگرام کو حقیقت سے قریب رکھنا پسند کرتی ہوں۔اسی لیے میں ہر معمولی سے معمولی چیز انسٹاگرام کی زینت بناتی ہوں۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’زیادہ تر چیزیں جو میں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں وہ عام طور پر میں خود ہی شوٹ اور ایڈٹ کرتی ہوں اسے لیے کبھی کبھی آپ دیکھیں گے کہ کسی فریم میں میرا سر یا ٹانگ کٹ گیا ہے لیکن مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔’
پریتی زنٹا کا آئی وی ایف کروانے کا انکشاف:
اداکارہ پریتی زنٹا جنہوں نے دیگر چند فنکاروں کی طرح سروگیسی کے ذریعے بچوں کا خیر مقدم کیا انہوں نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے سروگیسی کا انتخاب کرنے سے پہلے آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کے ذریعے حاملہ ہونے کی کوشش کی تھی۔’
پریتی نے بتایا کہ،‘میرے بھی دوسرے لوگوں کی طرح اچھے اور برے دن ہوتے ہیں، کبھی کبھی حقیقی زندگی میں ہمیشہ خوش اور بے فکر رہنا مشکل ہوتا ہے خاص طور پر جب آپ کسی مشکل دور سے گزر رہے ہوں۔ میں اپنے آئی وی ایف سائیکلز کے دوران ایسے ہی محسوس کرتی تھی۔‘
پریتی زنٹا کی شادی:
یاد رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا سال 2016 میں گوڈینف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور امریکہ چلی گئیں، بعدازاں اس جوڑے نے 2021 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں جیا اور جئے کا استقبال کیا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together




