ویڈیو، ماہرہ خان کے’لیلا میں لیلا‘ پر ٹھمکے
ماہرہ خان کو ’لیلا‘ بن کر رقص کرنا مشکل میں ڈال گیا
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بالی وڈ گیت ’لیلا میں لیلا‘ پر ماڈلنگ کرتے ہوئے رقص کرنا سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی وجہ بن گیا۔
ڈراما ’ شہرِ ذات‘، ’وہ ہمسفر تھا‘ اور ’بن روئے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان اپنی دلکشی، بہترین اداکاری اور دلچسپ باتوں کے سبب پسند کی جاتی ہیں۔
ماہرہ خان چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوش ہوجاتی ہیں، وہ کبھی نانی کے قصے تو کبھی اپنے دوستوں کی مستیوں سے متعلق بات کرتی دکھتی ہیں اور مداح ان کی ان ہی باتوں کو سن کر انکے فین ہوجاتے ہیں۔
اداکارہ کو غزلوں اور گانوں سے بھی بہت لگاؤ ہے اور وہ کبھی گانا گنگناتی تو کبھی اس پر رقص کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انکے دوست اور وہ ایک ایک کر کے ’لیلا میں لیلا‘ پر ماڈلنگ کرتے نظر آئے۔
ویڈیو کی شروعات میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر سے ہوئی اور سب سے آخر میں ماہرہ خان فلمی انداز میں شوخیاں بکھیرتی نظر آئیں۔
اداکارہ نے کیمرے کے قریب آکر ٹھمکے بھی لگائے اور اس کے بعد باہر ایک کمرے میں دیگر لوگوں کے ساتھ ویڈیو بنانے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ہم انتھک محنت کرتے ہیں۔ ہم سچ میں کرتے ہیں لیکن آپ کو جب بھی موقع ملے انجوئے کرلینا چاہئے‘۔
انہوں نے ویڈیو میں شامل گانے سے متعلق لکھا کہ ’اور ہم نے اس نہیں بلکہ کسی اور گانے پر واک کی تھی‘۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح شدید برہمی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ماہرہ خان کا رقص زیادہ تر مداحوں کر ناگوار گزرا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈاکٹر نے کیا کہا ہے، کب تک ٹھیک ہوجاؤگی؟ ‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ ماہرہ کم کرن جوہر زیادہ لگ رہی ہے یہ‘۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے فردوس صاحب کی بات کو دل پر لے لیا وہ بھی زور سے‘ ، جبکہ ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘یہ میں نے ابھی کیا دیکھ لیا کچھ نہیں لکھنے کو، میں کچھ کہنے کے قابل ہی نہیں رہی‘۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام