پاکستان

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر خاتون سمیت دو پولیس اہلکار معطل

خاتون نے ویڈیو میں ملاقات کیلئے آنے کا پیغام بھی دیا تھا۔

Web Desk

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر خاتون سمیت دو پولیس اہلکار معطل

خاتون نے ویڈیو میں ملاقات کیلئے آنے کا پیغام بھی دیا تھا۔

خاتون نے ویڈیو میں دیگر اہلکاروں کو بھی دکھایا۔
خاتون نے ویڈیو میں دیگر اہلکاروں کو بھی دکھایا۔ 

کراچی کی ایک خاتون پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے اور اپنی ٹیم کا مقام ظاہر کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ گزری پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل ماریہ گل کو 'تعیناتی کی جگہ پر سرکاری فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے'۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں خاتون اہلکار کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'ہیلو دوستو، السلام علیکم۔ آج میں بحریہ کالج کے باہر مائی کولاچی روڈ پر ڈیوٹی پر تعینات ہوں'۔

ویڈیو میں وہ ایک بس اسٹاپ پر بیٹھی چار دیگر پولیس اہلکاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہیں 'جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، یہاں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس پر ان میں سے ایک اہلکار کیمرے کی جانب ہاتھ ہلاتے ہوئے بھی نظر آئیں'۔

پھر انہوں نے اپنے پاس کھڑی اپنی موٹرسائیکل کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ 'جو بھی مجھ سے ملنا چاہتا ہے، تم یہاں آکر مجھ سے مل سکتے ہو، میں آج یہاں ڈیوٹی پر تعینات ہوں'۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ کانسٹیبل ماریہ گل کاؤنسلنگ سیشن سے گزریں گی، پولیس ایک پیشہ ور ادارہ ہے اور کسی کو بھی ایسی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس دوران ایک اور پولیس اہلکار کو بھی ٹِک ٹاک ویڈیو بنانے پر معطل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ذیشان نے 2022 میں ویڈیو شوٹ کی تھی اور 2023 میں اسے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیا تھا۔

کسی بھی پولیس کانسٹیبل کو اس طرح ہتھیاروں سے کھیلنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پولیس کا حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی افسر یا کانسٹیبل کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین