وائرل اسٹوریز

سجل علی کی چند سیکنڈز کی ویڈیو نے دھوم مچادی

سجل علی کی دلکش اداؤں پر سب دل ہار بیٹھے

Web Desk

سجل علی کی چند سیکنڈز کی ویڈیو نے دھوم مچادی

سجل علی کی دلکش اداؤں پر سب دل ہار بیٹھے

پاکستانی اداکارہ سجل علی کا دن کی روشنی میں ایک صوفے پر بیٹھے بیٹھے پوز دینا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سجل علی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت کی اداکارائیں بھی ان کی خوبصورتی کے گن گاتی نظر آتی ہیں۔

ڈراما 'یقین کا سفر' ، 'آنگن' اور 'گُلِ رعنا' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کی جوہر دکھانے والی سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ گلابی پرنٹڈ قمیص کے ساتھ سفید شلوار پہنی نظر آئیں۔

ویڈیو میں سجل علی صوفے پر پیر اوپر کر کے بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھ کر مختلف پوز دے رہی ہیں۔

سجل علی کی چند سیکنڈز کی ویڈیو نے دھوم مچادی

پوسٹ کے کیپشن میں سجل علی نے لکھا کہ ’ممکن ہے کہ میں یہ پوسٹ کچھ وقت بعد غائب کردوں‘۔

اس ویڈیو پر سجل علی نے بالی وڈ فلم ’دل تو بچہ ہے جی‘  کا گیت ’ابھی کچھ دنوں سے‘ لگایا اور ویڈیو کو مزید دلچسپ بنادیا۔

تازہ ترین