زارا نور عباس نے خود کو ہی گانا ڈیڈیکیٹ کردیا
زارا نور عباس نے اپنے حسن کے جلوے بکھیر دیے
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے دیسی لُک میں کبھی شرماتے تو کبھی ادائیں دکھاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
ڈراما ’خاموشی‘ ، ’عہدِ وفا‘ اور ’پھانس‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زارا نور نے اداکار اسد صدیقی سے دسمبر 2017 ء میں شادی کی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔
اس سے قبل اسد نے 2014 ء میں ماہم سے شادی کی تھی، دونوں مختلف مارننگ شوز میں بھی ایک ساتھ نظر آتے رہے لیکن پھر اچانک 2017 ء میں راہیں جدا کرلیں جبکہ زارا نور کی اپنے شوہر سے سال 2017 ء میں ہی علیحدگی ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی جون 2016 میں ہوئی تھی۔
زارا نور عباس رواں سال ایک ننھی پری کی ماں بنی ہیں جس کے بعد سے ان کے چہرے پر منفر خوشی دیکھنے کو ملتی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ سرمئی رنگ کی قمیص پہنی نظر آرہی ہیں جس پر رنگ برنگے دھاگوں کا دلفریب کام بنا ہوا ہے۔
ویڈیو میں زارا نور عباس کانوں میں بڑے بندے پہنی نظر آئیں جبکہ دلکش میک اپ کے ساتھ اپنی زلفوں کو کھولے رکھا۔
زارا نور عباس نے اس ویڈیو کے ساتھ بھارتی گلوکار انوو جین کا گیت ’جو تم میرے ہو‘ لگایا اور پوسٹ کے کیپشن میں یہ گیت خود کو ہی ڈیڈیکیٹ کردیا۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں زارا نور عباس کی خالہ بشریٰ انصاری نے محبت کی برسات کرتے ہوئے ’ماں صدقے‘ لکھا جبکہ زارا کے شوہر اسد صدیقی نے سرخ ہارٹ ایموجیز بنائے۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام