سشمیتا سین کا اپنی پہلی محبت کے نام سالگرہ کا خاص پیغام
اداکارہ کی بیٹی رینی سین نے زندگی کی 25 بہاریں دیکھ لیں
ماضی میں ان گنت اسکینڈلز کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی پہلی محبت کیلئے سالگرہ کا خاص پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنادیا۔
1994 میں مس یونیورس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی اداکارہ سشمیتا سین بنا شادی کیے محض 24 برس کی عمر میں ماں بن گئیں اور صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے تنہا اپنے بچوں کی پرورش کرکے یہ بات ثابت کردی کہ ایک عورت کسی بھی مرد پر انحصار کیے بغیر بچوں کی بہتر پرورش کرنے کیلئے کافی ہوتی ہے۔
اگرچہ کہ اداکارہ سشمیتا سین کے ماضی میں ان گنت افیئرز رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی ایک سے بھی شادی نہیں کہ اور محض 24 برس کی عمر میں دو بچیوں الیسا اور رینی کو گود لیا تھا اور تب سے انکی اکیلے پرورش کر رہی ہیں۔
سشمیتا سین کی پہلی محبت کون؟
حال ہی میں اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی بیٹی رینی کو 25 ویں سالگرہ کے موقع پر خاص پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں پوری دنیا کے سامنے اپنی پہلی محبت متعارف کروادیا۔
سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینی سین آج بروز 4 اگست کو 25 سال کی ہو گئیں ، رینی کی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سشمیتا سین نے سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے دلکش پوسٹ جاری کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سشمیتا سین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے برتھ ڈے گرل رینی کے بچپن سے جوانی تک کے یادگار لمحات ویڈیو کی صورت میں مداحوں کی خدمت میں پیش کردیے۔
بیٹی کی سالگرہ پر اداکاہ کا پیغام:
انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سشمیتا سین نے بیٹی کو نہ صرف سالگرہ کی مبارکباد پیش کی بلکہ انہیں اپنی پہلی محبت تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ،’سالگرہ مبارک ہو میری پہلی محبت اور میری پہلی نظر کی محبت!’
یہ گانا ہمیشہ میرے دل میں بجتا رہے گا. تمہیں گود میں اٹھائے ہوئے. آہستہ آہستہ گنگناتے ہوئے اور بے صبری سے انتظار کرتے ہوئے کہ تم مجھے 'ماں' کہو۔
میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے تم جیسا تحفہ دیا!!! تم ہمیشہ سے بہت قیمتی ہو!!! تم پر اور تمہاری تمام کامیابیوں پر اتنا فخر ہے. اور یہ تو ابھی شروعات ہے!!"
برتھ ڈے گرل رینی کا ردعمل:
سشمیتا سین کی محبت سے بھرپور پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کرتے نظر آرہے ہیں وہیں برتھ ڈے گرم سشمیتا سین کا ردعمل بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
خوبصورت لفظوں سے بھرپور پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رینی نے لکھا، "آپ خدا کی سب سے بڑی نعمت ہیں ماں، اس جادوئی زندگی کے لیے آپ کا شکریہ۔ ماں آپ کو بھی 25 ویں سالگرہ مبارک ہو۔’
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام