کرینہ کیلئے ننھے نواب جہانگیر بھی فوٹوگرافر بن گئے
کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے اداکار نہیں فوٹوگرافر بنیں گے؟
بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے لیے انکے سب سے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کا فوٹوگرافر بن جانا مداحوں کے دل جیت گیا۔
حسن و دلکشی اور قاتلانہ ناز و انداز والی کرینہ کپور اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی باتوں اور اپنے نخروں کے سبب بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
اداکارہ خود کو اپنی فیورٹ قرار دیتی ہیں اور سب کی فیورٹ بننے کیلئے وہ صرف اپنی اداکاری پر ہی نہیں لُکس پر بھی بے انتہا توجہ دیتی ہیں۔
جسطرح کرینہ کپور اپنی مثال آپ ہیں ویسے ہی ان کے دو ننھے شہزادے تیمور اور جہانگیر بھی کیوٹنس میں سب سے آگے ہیں۔
اگرچہ کرینہ کپور کے بڑے بیٹے پیدائش کے بعد سے میڈیا لائم لائٹ چرانے میں کامیاب رہے لیکن ان کے چھوٹے بھائی جہانگیر ان سے بھی دو قدم آگے نکلے اور اپنی شرارتوں اور موڈ سوئنگز سے سب کی توجہ حاصل کرتے نظر آئے۔
کرینہ کپور کے مطابق جہانگیر ان کے جیسے ہیں اور وہ تیمور سے کئی زیادہ شرارتی اور نٹ کھٹ ہیں۔
حال ہی میں کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈییو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ سیاہ کوٹ اور پینٹس میں ملبوس نظر آئیں۔
کرینہ کپور نے اپنے لُک کی وائب مزید دلکش بناتے ہوئے سیاہ گوگلز بھی لگائے اور اپنی اداؤں سے سب کو دیوانہ بناتی نظر آئیں۔
جہاں ان تصاویر میں کرینہ کپور کی لُک اور پوز توجہ کا مرکز بنے وہیں جہانگیر کا تصاویر میں کیمیو بھی کوئی نظر انداز نہ کرسکا۔
جہانگیر ان تصاویر میں والدہ کے ارد گرد گھومتے نظر آئے اور ایک تصویر میں ہاتھ میں موبائل تھام کر والدہ کی فوٹوگرافی میں بھی مصروف دکھے۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام