وجے ورما بھارتی اداکارہ کی ساڑھی پر جوتے سمیت چڑھ گئے
وجے ورما نے بھارتی اداکارہ سے ہاتھ جوڑ پر معافی کیوں مانگی؟
بھارتی خوبرو اداکار وجے ورما کا ساتھی اداکارہ پوجا گور کی ساڑھی کے پلّو پر جوتا رکھنا کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہوگیا۔
'مرزا پور' ، 'ڈارلنگ' ، 'کالکوٹ' اور 'جانِ جاں' جیسے اسٹریمنگ پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری سے منفرد پہچان بنانے والے وجے ورما بالی وڈ میں اداکارہ تمنا بھاٹیا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
دونوں کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور دونوں ہی اپنے شوبز کریئر میں بھی اب شاندار کامیابی دیکھ رہے ہیں۔
وجے ورما کا نام بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے جبکہ ان کی پُرکشش شخصیت پر نوجوان حسینائیں دل ہارتی نظر آتی ہیں۔
بھارتی ویب سیریز کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے والے وجے ورما ان دنوں نیٹ فلکس کیلئے بنائی گئی ویب سیریز ’آئی سی 814:دی قندھار ہائی جیک‘ کی پروموشن کرتے نظر آئے جو 29 اگست کو ریلیز کی گئی۔
’آئی سی 814: دی قندھار ہائی جیک‘ سال 1999 میں ہائی جیک کی جانے والی بھارتی پرواز آئی سی 814 پر بنائی گئی ہے جس کو ریلیز ہوتے ہی متعدد تنازعات کا سامنا بھی رہا۔
حال ہی میں اس ویب سیریز کے میکرز اور کاسٹ نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں میڈیا نے مختلف سوالات کیے۔
اس ایونٹ کے دوران پریس کانفرنس سے زیادہ وجے ورما کا پاپارازی کو پوز دینے کا لمحہ مشہور ہورہا ہے کیونکہ اس دوران وہ ایک ایسی بڑی غلطی کر بیٹھے جس پر انہیں معذرت بھی کرنی پڑی لیکن مداحوں کے دل پھر بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔
دراصل وجے ورما جس وقت پاپارازی کو پوز دینے کیلئے تعین کیے گئے مقام پر پہنچے اسی وقت کاسٹ میں شامل اداکارہ پوجا گور ساڑھی پہن کر وہاں سے گزریں اور ان کی ساڑھی کا پلّو وجے ورما کے جوتے کے نیچے آگیا۔
یہ دیکھ کر پاپارازی شور مچاتے سنائی دیے جس پر وجے ورما نے پیچھے موڑ کر دیکھا اور جیسے ہی انہیں اپنی غلطی کا اندازہ ہوا وہ جھٹ سے پیچھے ہٹ گئے اور پوجا گور سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔
اس پر پوجا گور ہنستے ہوئے ساڑھی کا پلّو سنبھال کر وہاں سے چلتی بنیں جبکہ ایک کیمرا مین نے باآوازِ بلند کہا کہ ’اوہو یہ تو اوپس ہوگیا‘ اور سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ساتھ بطور کیپشن بھی ’اوپس مومنٹ‘ ہی لکھا نظر آیا۔
وجے ورما کی یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور ہر طرف انہیں ’کیوٹ‘ جیسے الفاظ سے نوازا جانے لگا۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام