صبا قمر کی اسکردو میں موج مستی
اداکارہ کو گاڑی کی کھڑی سے سر باہر نکالنا مہنگا پڑگیا
خوبصورتی میں اپنی مثال آپ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صبا قمر چھٹیاں گزارنے اسکردو پہنچ گئیں۔
اداکارہ صبا قمر ایک خوبصورت ماڈل اور میزبان بھی ہیں جبکہ ان کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004ء میں کیا اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں لیجنڈری اداکار عرفان کے ہمراہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور سرحد پار بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔
ان دنوں اداکارہ صبا قمر پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام اسکردو میں موجود اپنی چھٹیوں کو یادگار بنا رہی ہیں جسکی جھلکیاں وہ لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ صباقمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے دلکش ویڈیو جاری کی جس میں انہیں پہاڑی علاقوں میں موج مستی کرتے دیکھا گیا۔
سفر کے آغاز سے لے کر شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر تک اداکارہ نے جہاں خود یادگار لمحات گزارے وہیں اپنے مداحوں کو بھی ڈیجٹل ٹور کروادیا۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ سیاہ شرٹ میں ملبوس ہیں ، ہاتھوں میں نازک بریسلٹ اور آنکھوں میں سیاہ چشمہ پہنے صبا قمر نہ صرف اس لمحے کو کھل کر جی رہی ہیں بلکہ حسین موسم میں گاڑی کی کھڑکی سے باہر سر نکال کر ناز و انداز سے مداحوں کے دل بھی جیت رہی ہیں۔
خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،’میرے بالوں میں ہوا، میرے چہرے پر سورج اور میرے دل میں خالص خوشی۔ جنت کے اس ٹکڑے میں زندہ اور آزاد محسوس کرنا۔ آئیے ایڈونچر کو جاری رکھیں’۔
دوسری جانب اداکارہ صبا قمر کو موج مستی کرتا دیکھ کر صارفین نے فوری کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیر کا مشورہ دے دیا۔
صارفین کا خیال ہے کہ اس طرح چلتی گاڑی سے سر باہر نکالنا انکے لیے جان لیوا ہوسکتا ہے۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام