کھیل

پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر جا پہنچا

یہ 1965 کے بعد سے پاکستان کی سب سے کم درجہ بندی ہے۔

Web Desk

پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر جا پہنچا

یہ 1965 کے بعد سے پاکستان کی سب سے کم درجہ بندی ہے۔

پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر جا پہنچا

ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک وائٹ واش کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی نچلی ترین سطح پر گر گیا۔

منگل کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹوں کی شکست نے اسے 76 کے ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچا دیا جو کہ 1965 کے بعد سے اس کی سب سے کم درجہ بندی ہے۔

بنگلہ دیش سیریز سے قبل پاکستان رینکنگ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر تھا لیکن پے در پے شکستوں کے باعث وہ 76 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز سے نیچے آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

یہ 1965 کے بعد ایک مختصر مدت کو چھوڑ کر، جہاں وہ میچوں کی ناکافی تعداد کی وجہ سے رینکنگ میں جگہ نہیں بنا سکا تھا، ٹیسٹ رینکنگ ٹیبل میں پاکستان کے سب سے کم ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

اسکرین گریب/آئی سی سی
اسکرین گریب/آئی سی سی

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے دوسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح انہوں نے بنگلہ دیش کو کمزور پوزیشن میں ہونے کے باوجود کھیل میں واپس آنے دیا۔

شان مسعود نے آئندہ سیزن میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ کرنے کے لیے فٹنس، تیاری اور دباؤ میں کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ 2 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جو کہ بنگلہ دیش کے خلاف کسی ٹیسٹ میچ میں اس کی پہلی شکست تھی، تاہم زوال کا سلسلہ ابھی مزید باقی تھا۔

اور دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کے 26 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوجانے کے باوجود لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے اپنی اچھی کارکردگی سے ٹیم کی پوزیشن کو دوبارہ مستحکم کیا اور باقی کام بنگلہ دیشی بولرز نے انجام دے دیا۔

دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے پاکستان تاریخی وائٹ واش شکست دینے کے لیے 185 رنز کے تعاقب میں اعصاب شکنی کے آثار تک ظاہر نہیں کیے۔

البتہ دونوں ٹیسٹ میچ جیتنے کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بہتری نہیں آئی

بنگلہ دیش 13 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود رینکنگ میں بدستور نویں نمبر پر اور پاکستان سے پیچھے ہے۔ 

تازہ ترین