انوشکاکی اکیلے بھارت واپسی پر مداح کوہلی کے منتظر
اداکارہ کی ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
لندن منتقل ہونے کی خبروں کے بعد انوشکا شرما کو حال ہی میں لندن سے واپسی کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
تاہم انوشکا کو اپنے شوہر اور بچوں کے بغیر اکیلے اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر مداح ویرات کوہلی کے بارے میں متجسس نظر آئے۔
خیال رہے کہ معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی لیجنڈ کرکٹر ویرات کوہلی کے مستقل طور پر برطانیہ کے شہر لندن میں سکونت اختیار کرنے کی خبریں تھیں۔
ان اطلاعات نے مزید زور اس وقت پکڑا جب ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد وطن واپس آتے ہی کوہلی فوری طور پر لندن میں موجود اپنے اہلِ خانہ کے پاس چلے گئے تھے جسکے بعد ان کی اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔
حال ہی میں ایک پاپا رازی کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انوشکا شرما کو اکیلے لندن سے بھارت پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں انوشکا کو کالے رنگ کا لباس پہنے، مسکراتے ہوئے اور پاپارازی کی طرف ہاتھ لہراتے ہوئے دیکھا گیا، انہوں نےن کالے چشمے کے ساتھ اور اپنے بالوں کو جوڑے میں باندھ کر اپنی لک مکمل کی۔
اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے فوٹوگرافروں کے لیے پوز دینے کے لیے ذرا سی دیر کے لیے ٹھہریں۔
یہ رواں برس فروری میں بیٹے اکائےکوہلی کی پیدائش کے بعد انوشکا کا بھارت کا دوسرا وزٹ ہے جو 6 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچیں۔
تاہم انوشکا کی واپسی پر شائقین ویرات کوہلی کے بارے میں کسی بھی اپ ڈیٹ کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کردہ اس ویڈیو پر کیے تبصروں میں مداحوں کے سوالات کی بھرمار ہوگئی جنہوں نے پوچھا کہ 'ویرات کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ؟'، 'کنگ کب ہھارت واپس آئیں گے؟' ہم 'ویرات کو بہت زیادہ یاد کر رہے ہیں!'
ویرات اور انوشکا اپنے دوسرے بچے آکائے کو خوش آمدید کہنے کے بعد سے زیادہ تر لندن میں مقیم ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں لندن کے یونین چیپل میں ایک ہندو مذہبی تقریب میں شرکت بھی کی تھی جسے انوشکا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا تھا۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام