ریلیز سے پہلے تنازعوں کا شکار ہونے والی بالی وڈ فلمیں
بھارت کی وہ فلمیں جن پر بین کا مطالبہ کیا گیا۔
اگر آپ بالی ووڈ کے پرستار ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں جو فلمیں تنازعات کا شکار ہوتی ہیں وہ باکس آفس پر کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ دیتی ہیں۔
ہوتا کچھ یوں ہے کہ کئی بار فلم سنسر بورڈ کی اسکیننگ سے گزرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے لیکن اپنے ٹریلر لانچ کے ساتھ ہی عوام کی جانب سے بولڈ مواد ، تاریخ کے پوشیدہ پنوں پر بنے ٹاپکس یا پھر مذہبی انتہاپسندی کی بھینت چڑھ جاتی ہیں۔
آئیے بھارت کی ان فلموں کے بارے میں جانتے ہیں جن پر بین کا مطالبہ کیا گیا۔
ایمرجنسی
حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ بھی ایسی ہی ایک کانٹرورسی کا شکار ہوئی جہاں ایک جانب بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس کی جانب سے سابق کانگریس رہنما و بھارتی وزیرِ اعظم ‘اندرا گاندھی‘ کا کردار نبھانے پر کنگنا کی فلم پر بین کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
وہیں دوسری جانب بھارت کی سکھ کمیونٹی نے بھی کنگنا رناوت اور فلم ‘ایمرجنسی‘ کے میکرز پر فلم میں سکھوں کو اینٹی انڈیا دکھانے پر ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے فلم پر بین کا مطالبہ کرتے ہوئے اداکارہ کا گلا کاٹنے کے پیغامات جاری کیے ہیں۔
فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہونی تھی تاہم اب تک فلم کی ریلیز کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مہاراج
عامر خان کے صاحبزادے جنید خان کے لیڈ رول کے ساتھ بننے والا پیریڈ ڈرامہ ‘مہاراج‘ کے پوسٹر ریلیز کے ساتھ ہی ہندو انتہا پسند جنید خان کی فلم کے مخالف ہوگئے۔
بھارتی انتہا پسند ئنظیم ہجرنگ دَل کی جانب سے دعوٰی کیاگیا کہ فلم مہاراج میں بھگوان کرشن کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے مذہبی گیت بھجنوں کے خلاف بھی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور اگ فلم ریلیز کی گئی تو بھارت بھر میں خون خرابہ ہوجائے گا۔
ملک گیر احتجاج کے ساتھ ہی ہندو انتہا پسند مسلمان اداکار ‘جنید خان‘ کی فلم کے مخالف ہوگئے اور فلم کی نمائش روکنے کےلیے نیٹ فلکس اور یش راج فلمز لو خط لکھ ڈالے۔
تاہم ان تمام تنازعات کے بعد فلم ‘مہاراج‘ کو بھارتی کورٹ سے کلین چٹ ملی اور فلم ریلیز ہوتے ہی بلاک بسٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ بھارت کی پہلی فلم تھی جس کا ٹریللر فلم ریلیز ہونے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔
پدماوت
بالی وڈ کی دلکش اداکارہ دیپیکا پڈوکون سمیت شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’پدماوت‘ اپنی ریلیز سے پہلے کئی قانونی تنازعات کا شکار ہوئی۔
بھارت میں فلم کو لیکر ملک گیر احتجاج ہوئے جس میں دعوٰی کیا گیا کہ فلم میں راجپوت راجا اور رانی کو غدار دکھا کر سنجے لیلا بھنسالی نے راجپوتوں کی توہین کی ہے۔
صرف یہی نہیں فلم ‘پدماوت‘ کے ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے ہدایت کار بھنسالی اور مرکزی اداکارہ دیپیکا پڈوکون دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
تاہم سخت عوامی دباؤ کے بعد فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کیں اور ساتھ ہی فلم کا نام ’پدماوتی‘ سے بدل کر ’پدماوت‘کیا گیا اور یوں تمام تر تنازعوں کے بعد فلم ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔
اوہ مائی گاڈ
بالی وڈ اداکار اکشے کمار، پریش راول اور متھن چکرورتی کے لیڈ رول میں بننے والی فلم ‘اوہ مائی گاڈ‘ اپنے ٹریلر کے ساتھ ہی بھارتی عوام کے غصے کا شکار ہوگئی۔
فلم میں پریش راول کو ‘کانتی‘ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو سیدھا بھگوان پر کیس کردیتا ہے جس کے بعد اکشے کمار بھگوان کرشنا کا اوتار لیکر دھرتی پر پراکٹ ہوتے ہیں۔
فلم کے کچھ ڈائیلاگز اور ٹریلر کی وجہ سے بھارت بھر میں فلم کی کاسٹ اور میکرز کے خلاف احتجاج کیا گیا تاہم سنسر بورڈ سے کلین چٹ ملنے کے بعد فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔
پی کے
بالی وڈ فلم ‘اوہ مائی گاڈ کے شدید تنازعے کے بعد بھی فلم میکرز نے یہ سبق نہیں سیکھا کہ جب آپ خدا اور انسان کی مبینہ نوک جھوک پر فلم کوئی بناتے ہیں تو مذہبی گروہوں کے غضب سے بچ نہیں سکتے۔
ایسا ہی ایک اور تنازع فلم ‘پی کے’ کی صورت میں بھی منظر پر آیا جب ‘ہندو، مسلمان اور کرسچن‘ تینوں مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے بھارت بھر میں فلم کے ذریعے ان کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی پیٹیشنز دائر کرتے ہوئے فلم کے بین کا مطالبہ کیا گیا۔
تاہم فلم سنسر بورڈ سے پاس ہوتے کے بعد جب ریلیز ہوئی تو اس وقت کی سب سے زیادہ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔
اڑتا پنجاب
فلمساز ابھیشیک چاؤبے کی2016 میں بننے والی فلم ’اڑتا پنجاب‘ کا یونرا کرائم اور تھرل پر منبی ہے جس میں گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ سمیت اداکارہ کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ اور شاہد کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم کی کہانی بھارتی ریاست پنجاب میں نوجوانوں کے منشیات کے استعمال کے ساتھ ساتھ اسکی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے ٹریلز لانچ کے بعد بھارت بھر میں فلم کے خلاف پیٹیشنز دائر کی گئیں کہ فلم پنجاب کو منفی انداز میں پیش کررہی ہے اور ساتھ ہی منشیات کے استعمال کو فروغ بھی دے رہی ہے۔
‘اڑتا پنجاب‘ بالی وڈکی تاریخ میں اپنی ریلیز سے پہلے ہی سب سے بڑے تنازعے کا شکار ہونے والی فلموں میں سے ایک ہے جسے سنسر بورڈ نے پورے ہندوستان میں ہونے والے مظاہروں کے پیشِ نظر 13 سینز کی کٹوتیوں کے بعد ریلیز کیلئے کلین چٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے آخر کار فلم کی ریلیز سے متعلق طویل عرصے سے جاری تنازعے کو ختم کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض سین نہیں ہے اسلیے اسے کلین چٹ دی جاتی ہے۔
گولیوں کی راسلیلا رام لیلا
بالی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گولیوں کی راسلیلا رام لیلا' ایک تھرل اور رومانس سے بھرپور محبت کی کہانی ہے جو 1961 کی فلم ‘ویسٹ سائڈ’ کی کہانی کا چربہ ہے۔
فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں اس کے ٹائٹل ‘رام لیلا‘ کو لیکر بھارت میں بہت سے مذہبی گروپس منتشر ہوگئے تھے جن کا اعتراض تھا کہ بولڈ سینز پر مبنی فلم کو بھگوان رام کے نام سے جوڑنا ناقابلِ قبول ہے۔
بھارت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کا نام ‘رام لیلا‘ سے تبدیل کرکے ‘گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کردیا تھا۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام