پاکستان

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی جیل سے تصاویر وائرل

ملزمہ کو جیل میں بہت سے سہولیات میسر ہونے کا انکشاف

Web Desk

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی جیل سے تصاویر وائرل

ملزمہ کو جیل میں بہت سے سہولیات میسر ہونے کا انکشاف

ملزمہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔
ملزمہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے کارساز میں نشے کی حالت میں اپنی تیز رفتار گاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر موت کے گھاٹ  اتارنے والی ملزمہ نتاشا دانش کی جیل کے اندر سے تصاویر وائرل ہوگئیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈرائیور نتاشا دانش تیز رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں، اس لیے یہ واقعہ پیش آیا۔

ملزمہ پر دفعہ 322 یعنی قتل بالسبب کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

جیل سے سامنے آنے والی اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دو میں سے ایک تصویر میں نتاشا کو ان کے ذاتی لباس میں ملبوس سنجیدگی کے ساتھ بستر پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

نتاشا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر
نتاشا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر

جبکہ دوسری تصویر میں ملزمہ ایک خاتون کے ساتھ تصویرکے لیے پوز دیتے ہوئے مسکراتی نظرآئی۔

تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمہ کو جیل میں پنکھے کے علاوہ آرام دہ بستر اور یہاں تک کے ٹی وی کی سہولت بھی میسر ہے جبکہ دیوار پر ایک برقعہ بھی ہینگر میں لٹکا ہوا نمایاں ہے۔

ملزمہ کو جیل میں کافی سہولیات میسر ہیں۔
ملزمہ کو جیل میں کافی سہولیات میسر ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ تصاویر کس نے کھینچی یہ تو معلوم نہ ہوسکا لیکن انہیں دیکھ کر یہ اندازہ ضرور ہورہا ہے کہ ملزمہ کو جیل میں خصوصی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ ملزمہ نتاشا دانش نے 19 اگست کو نشے کی حالت میں اپنی ٹویوٹا لینڈ کروزر کو لاپرواہی سے چلا کر 60 سالہ عمران عارف اور ان کی بیٹی 22 سالہ آمنہ کو قتل جبکہ تین افراد کو زخمی کردیا تھا۔

ملزمہ کا تعلق امیر کبیر صنعتکار گھرانے سے سامنے آنے کے بعد اس واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کو جنم دیا تھا۔

حادثے میں  باپ بیٹی کی موت پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا تھا اور یورین ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثے کے وقت ملزمہ آئس کے زیر زثر تھی۔

ملزمہ کو حادثے کے بعد ہوئی پہلی سماعت میں وکیل اور ڈاکٹر نے نفسیاتی مریضہ قرار دیا تھا، تاہم بعد میں جاری کردہ رپورٹ میں ماہر نفسیات نے  تصدیق کی تھی اسے کوئی ذہنی مسئلہ لاحق نہیں ہے۔

تازہ ترین