اسکینڈلز

نازیبا ویڈیو معاملہ، ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا

اداکارہ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو خطرناک قرار دے دیا

Web Desk

نازیبا ویڈیو معاملہ، ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا

اداکارہ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو خطرناک قرار دے دیا

اداکارہ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو خطرناک قرار دے دیا
اداکارہ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو خطرناک قرار دے دیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مصنوعی زہانت سے تیار کردہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنا ردعمل دے دیا۔

ہانیہ عامر اور ڈیپ فیک ویڈیو:

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک اے آئی سے تیار کردہ  ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ کی اداکارہ ہانیہ عامر کو نازیبا لباس میں دیکھا گیا۔

مختلف ملبوسات پہنے  اداکارہ ہانیہ عامر کو دیکھ کر جہاں مداح دنگ رہ گئے وہیں کئی  صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کے جعلی ہونے کے دعوے سامنے آئے۔

عقاب کی نظریں جمائے بیٹھے صارفین نے  ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ مذکورہ ویڈیو جعلی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

کیونکہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی شخص کے چہرے کو دوسرے چہرے پر لگا کر حقیقت سے قریب تر لگتی ویڈیو بنادی جاتی ہے۔

تاہم کئی صارفین کا کہنا تھا یہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ہیں جو ہوبہو ہانیہ عامر کی طرح نظر آتی ہیں۔

اداکارہ کا ردعمل:

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پیچز سمیت نیوز آؤٹ لیٹس پر اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔

بعدازاں ہانیہ عامر نے طویل خاموشی توڑتے ہوئے زیر گردش ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو خطرناک ترین قرار دے دیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا اور لکھا کہ،’ یہ مصنوعی زہانت  کی چیزیں واقعی میں بہت خوفناک ہیں۔ کیا اس کے لیے کچھ قوانین بن سکتے ہیں؟ 

ہانیہ عامرنے  وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے مزید یہ بھی لکھا کہ ،’یہ  میری ویڈیوز نہیں ہیں، اگر کوئی ان کو میری سمجھتا ہے تو غلط ہے۔’

تازہ ترین