ٹیسٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی بابر اعظم کو لے ڈوبی
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر کہاں جا پہنچے؟
بنگلہ دیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شرمناک شکست نے جہاں پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچا دیا وہیں بابر اعظم کے لیے دھچکا ثابت ہوئی۔
پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سے قبل ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان تھے۔
تاہم نگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں خراب کارکردگی کے سبب اسٹار بے باز ٹاپ 10 انٹرنیشنل ٹیسٹ بیٹرزکی فہرست سے باہر ہو کر 12ویں نمبر پر جا پہنچے۔
دسمبر 2019 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بلے بازوں کی لسٹ سے آؤٹ ہوئے
بابر اعظم نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے محض 64 رنزاسکور کیے۔
انہوں نے دسمبر 2022 سے لے کر اب تک ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی بھی سینچری بھی اسکور نہیں کی جبکہ آخری 16 اننگز میں وہ کوئی ففٹی تک نہ بنا سکے۔
اب آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین 10 بیٹرز کی فہرست میں واحد پاکستانی کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں جو 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس درجہ بندی میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے جو رُوٹ براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن جبکہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہی کے ڈیرل مِچل موجود ہیں۔
چوتھے نمبر پر آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ جبکہ پانچواں نمبر انگلینڈ کے نوجوان بیٹر ہیری بُروک کا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر بھارتی کپتان روہت شرما موجود ہیں۔
اسی طرح ساتویں نمبر پر نوجوان انڈین بیٹر یاشسوی جیسوال براجمان ہیں جبکہ آٹھویں نمبر پر انڈین سٹار بیٹر وراٹ کوہلی موجود ہیں۔
نویں نمبر پر آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ موجود ہیں جبکہ دسواں نمبر محمد رضوان کا ہے۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام