‘ہمسفر‘ کا بھارت میں اسٹیج پلے، مہیش بھٹ کا اہم انکشاف
بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کے مشہور بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر‘ کو بھارت میں تھیٹر پلے کے ذریعے شائقین کیلئے پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی جانب سے کیا گیا ہے جس کیلئے مہیش بھٹ کی جانب سے پاکستانی چینل ہم ٹی وی کی کری ایٹو ہیڈ اور سی ای او مومنہ درید سے ان کی رضامندی حاصل کی گئی۔
بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق پاکستانی ڈرامہ ‘ہمسفر‘ کا اسٹیج ایڈاپٹیشن بھارت اور پاکستان کے مشترکہ تعاون کے تحت کیا جائے گا، جس کا مقصد فن اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
پروجیکٹ کری ایٹو ہیڈ کا بیان
ڈرامہ سیریل ہمسفر کے بھارتی اسٹیج پلے پر بات کرتے ہوئے پروجیکٹ کے کری ایٹو ہیڈ اور تھیٹر و فلم اداکار عمران زاہد نے مداحوں سے بلاک بسٹر ڈرامہ ہمسفر کے اسٹیج پلے کے حوالے سےمعلومات شیئر کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے ہم ٹی وی سے 'ہمسفر' کے اسٹیج ایڈاپٹیشن کے حقوق حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا اور مومنہ درید سے اس پر بات چیت جاری ہے دونوں فریقین اس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں‘۔
مہیش بھٹ کے اس اقدام کے پیچھے ہائی کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کا بھی کردار ہے، جس میں کسی بھی طرح کی فن اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی کو غیر ضروری قرار دیا گیا تھا جس کے کے بعد بھٹ صاحب نے ہم ٹی وی کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا۔
مومنہ درید سے بات چیت
پروجیکٹ کے حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے ہم ٹی وی کی صدر اور بانی سلطانہ صدیقی سے بھی بات کی اور انہیں بتایا کہ ہم اس پلے کو کسی تجارتی سرگرمی کے طور پر نہیں بلکہ ایک سائنچر پلے کے طور پر کرنا چاہتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "مومنہ درید اور مہیش بھٹ اسٹیج پلے کیلئے رضامند ہیں اور ہم اصولی طور پر اس کے لیے تیار ہیں، لیکن کچھ رسمی کارروائیوں میں وقت لگے گا۔ جیسے ہی وہ مکمل ہو جائیں گی، ہم پلے کا آفیشل اعلان کریں گے جسے بھارت کے پانچ مختلف مقامات پر پیش کیا جائے گا‘۔
عمران زاہد نے امید ظاہر کی کہ ‘اس سے ایک مثبت پیغام جائے گا کیونکہ مہیش بھٹ کا ماننا ہے کہ ایسی کوئی بھی ثقافتی سرگرمی جو دونوں ممالک کو جوڑتی ہے، وہ ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے‘۔
واضح رہے کہ 2019 میں بھارت نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم، حال ہی میں بھارتی ہائی کورٹ نے اس پابندی کو ردکر دیا ہے۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام