انفوٹینمنٹ

انڈیا کے بعد پاکستان ٹوور، دلجیت نے خوشخبری سنادی

گلوبل سپر اسٹار نے بھارتی مداحوں کو خوشخبری سنادی

Web Desk

انڈیا کے بعد پاکستان ٹوور، دلجیت نے خوشخبری سنادی

گلوبل سپر اسٹار نے بھارتی مداحوں کو خوشخبری سنادی

گلوبل سپر اسٹار نے بھارتی مداحوں کو خوشخبری سنادی
گلوبل سپر اسٹار نے بھارتی مداحوں کو خوشخبری سنادی

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ دنیا بھر میں  اپنے پنجابی میوزیکل ٹوور ‘دل لو میناتی‘ کی کامیابی  کی بدولت اسٹیڈیم کے اسٹیڈیم سولڈ آؤٹ کرتے ہوئے ریکارڈ پر ریکارڈ بناکر دنیا کو حیران و پریشان کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر 21.9  ملین سے زیادہ فالو کیے جانے والے ہندوستانی پنجابی گلوکار ویسے تو اپنی کم گوئی کی وجہ سےہر جگہ نوٹس کیے جاتے ہیں لیکن جب بولتے ہیں تو ان کے آگے پچاس ہزار سے زیادہ کا مجمع بھی کم لگتا ہے۔

اداکاری کے میدان میں باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس، بحیثیت سنگر سولو المبز کی بلاک بسٹر  کامیابی، انگلش نہ جاننے کے باوجود بھی انٹرنیشنل پروگرامز میں بطور مہمان شرکت، پنجابی گانے ‘للکارا‘  سے گریمی ایوارڈ میں نامزدگی اور دلومیناتی کانسرٹس کی کھڑکی توڑ کامیابی کے بعد اب دلجیت نے پوری دنیا فتح کرنے کے بعد اپنے بھارتی مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

 لندن، امریکہ اور کینیڈا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں  سولڈ آؤٹ اسٹیڈیمز کی بدولت بڑے بڑے فنکاروں کے ریکارڈز توڑنے والے گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی مداحوں کو انڈیا ٹوور کی گُڈ نیوز دے دی۔

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے انڈیا ٹوور کی خوشخبری سنتے ہی مداحوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس سے پہلے بھی گلوبل سپر اسٹار کی مختلف انسٹاگرام  پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح گلوکار سے سوال کرتے نظر آتے رہے ہیں کہ ‘پاجی انڈیا ٹوور کب؟‘۔

مداحوں کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے گلوبل سپر اسٹار کا یہی کہنا تھا کہ جلد ہی انڈیا کا ٹوور بھی ہوگا جس میں بھارتی مداح بھی پوری دنیا کی طرح ‘دلومیناتی کانسرٹ‘ کے سحر میں گرفتار ہوں گے جوکہ اب ان کے انڈیا ٹوور سے ممکن ہے۔

انڈیا ٹوور سے پاکستانی ٹوور کی اُمیدیں

بھارتی گلوکار ‘گپی گریوال‘ کی جانب سے حالیہ پاکستان وزٹ کے بعد پاکستانی مداحوں میں بھی دلجیت دوسانجھ کو لائیو دیکھنے کی امنگ جاگ اٹھی۔

گلوبل اسٹار دلجیت دوسانجھ کی پاکستان میں فین فالوونگ بھی کسی اور انڈین پنجابی آرٹسٹ سے کم نہیں ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ان کی پاکستان میں  ریلیز ہونے والی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ کا پاکستان میں ہونے والا ریکارڈ بزنس ہے۔

دلجیت دوسانجھ اپنے پاکستانی مداحوں کو پاکستان آنے کا گرین سگنل بھی دے چکے ہیں جہاں انہوں نے ایک ایکس صارف کے پاکستان ٹوور کے جواب میں پاکستان آنے کی حامی بھی بھری تھی۔

اسکرین گریباب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی گلوبل سپر اسٹار پاکستانی مداحوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ انڈیا ٹوور کے بعد مکمل کرتے ہیں یا یہ وعدہ بھی اس کہاوت کی طرح ہی رہے کا کہ ‘وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے۔‘
اسکرین گریب

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی گلوبل سپر اسٹار پاکستانی مداحوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ انڈیا ٹوور کے بعد مکمل کرتے ہیں یا یہ وعدہ بھی اس کہاوت کی طرح ہی رہے کا کہ ‘وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے۔‘


تازہ ترین