فلم / ٹی وی

وحید مراد کا بیٹا والد کی بائیوپک بنانے سے انکاری ، وجہ کیا؟

مجھے وحید مراد جیسا شخص لا کر کوئی دکھائے

Web Desk

وحید مراد کا بیٹا والد کی بائیوپک بنانے سے انکاری ، وجہ کیا؟

مجھے وحید مراد جیسا شخص لا کر کوئی دکھائے

وحید مراد کے بیٹے نے والد کی بائیوپک بنانے سے انکار کردیا۔
وحید مراد کے بیٹے نے والد کی بائیوپک بنانے سے انکار کردیا۔

پاکستانی فلمی اداکار، پروڈیوسر، اور اسکرپٹ رائٹر وحید مراد کے بیٹے نے والد کی بائیوپک بنانے سے انکار کردیا۔

سانولی رنگت اور بڑی بڑی آنکھوں والے فلمی  ہیرو جس کی مقبولیت سے ہیروئنز کے شوہر بھی خائف تھے وہ کوئی اور نہیں بلکہ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد تھے جنہوں نے 1961 میں شوبز انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئے۔

وہ کہتے ہیں نا کہ دلوں میں اتر جانے والوں کو موت نہیں آیا کرتی، موت اُن کی روح کو لے اڑے یا جسموں کو فنا کر ڈالے وہ زندہ رہتے ہیں کیونکہ دلوں کے رشتے اٹوٹ ہوتے ہیں۔

اس کی زندہ مثال وہ اداکار ہیں جنھوں نے اپنے جداگانہ انداز، دل موہ لینے والی اداؤں، بڑی بڑی مخمور آنکھوں، منفرد ہیئر سٹائل، جاذب نظر متوازن سراپے اور شوخ اداکاری کے بل پر لاتعداد دلوں میں کچھ یوں گھر کر لیا کہ اُن کی موت کو کئی عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ہر آنے والا دن وحید مراد کی شہرتوں کو دوام بخش رہا ہے۔

 وحید مراد کو پاکستانی فلم انڈسٹری کا 'چاکلیٹی ہیرو' بھی کہا جاتا تھا۔ جنہوں نے ’ارمان’، ’ہیرا او پتھر’، ’دورہ’، ’انجمن’، ’دیور بھابھی’، ’مستانہ ماہی’ اور’ عندلیب’ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر بکھیرے۔

لیکن پاکستانی فلم انڈسٹری کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا تھا جب فلم انڈسٹری کے  ایک عظیم رومانٹک ہیرو وحید مراد صرف 45؍سال کی عمر میں اچانک موت کے منہ میں چلے گئے تھے، وحید مراد کی موت کی خبر نے پورے پاکستان میں فضا کو سوگوار کردیا تھا۔

حال ہی میں وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے نجی ویب کو بذریعہ آڈیو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے والد کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انکی بائیوپک بنانے سے متعلق اہم بات کہہ ڈالی۔

عادل مراد نے مختصر چٹ چیٹ سیشن میں اپنے والد کی دلکش یادیں شیئر  کرتے ہوئے کہا کہ،’کیا ہم کسی کو وحید مراد کی جگہ اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں؟

عادل مراد کا اپنے والد کی بائیو پک بنانے سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’ کیا ہم اسکرین پر کسی کو بھی وحید مراد کے طور پر قبول کر سکیں گے؟ یا وہ اسکرین پر خود کو وحید مراد کے طور پر پیش کر پائے گا؟

انہوں نے والد کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ’ ان کا اپنا کرشمہ، انداز، تاثرات، آنکھوں کی حرکت، اداکاری کی مہارت اور شخصیت تھی۔ ان کے انوکھے انداز نے انہیں ایک مشہور پاکستانی اداکار بنایا تھا ، جس نے اپنی پہچان بنائی کوئی بھی شخص انکے کردار کی نقل تو کرسکتا ہے لیکن ہوبہو ادا نہیں کرسکتا ۔

عادل مراد کے مطابق ،’میں نے وحید مراد کی بائیوپک کے بارے میں نے  بات کرنے والے لوگوں سے متعدد بار یہ بحث کی لیکن میرا سوال وہی ہے کہ 'ہمیں دوسرا وحید مراد یا زیبا جیسی شخصات کہاں سے ملیں گی؟'، یہ ناممکن ہے! ۔

یاد رہے کہ وحید مراد نے کراچی کے ایک صنعتکار ابرایہم میکر کی بیٹی سلمیٰ سے 1964ء میں پسند کی شادی کی تھی۔ ان کی ایک بیٹی عالیہ اور بیٹا عادل مراد ہیں، جبکہ ایک بیٹی کا بچپن میں انتقال ہو گیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل مرحوم اداکار وحید مراد کی اہلیہ بھی دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں۔

تازہ ترین