انفوٹینمنٹ

ہانیہ عامر نے نازیبا ویڈیو پھیلانے والی ’بھارتی‘ کو پکڑ لیا

بھارتی انفولینسر کون؟ بڑی مشکل میں پھنس گئی

Web Desk

ہانیہ عامر نے نازیبا ویڈیو پھیلانے والی ’بھارتی‘ کو پکڑ لیا

بھارتی انفولینسر کون؟ بڑی مشکل میں پھنس گئی

ہانیہ عامر نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والی کو پکڑلیا
ہانیہ عامر نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والی کو پکڑلیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انکی ڈیپ فیک ویڈیوز پھیلانے والی لڑکی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اہم قدم اٹھاتے ہوئے مداحوں سے بھی مدد طلب کرلی۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا جو اپنی بہترین اداکاری اور دلکشی کے ساتھ ساتھ فینز کے ساتھ اچھے رویے سے بھی پیش آنے کے سبب بھی مشہور ہیں۔

پاکستان کی 'ڈمپل کوئین' ہانیہ عامر دکھنے میں تو دلکش ہیں ہی لیکن ان کی پیاری باتیں ان کو لوگوں کے دلوں سے مزید جوڑ دیتی ہیں اور مداح ان کیلئے 'کیوٹ' لفظ کا استعمال کرتے دکھتے ہیں۔

ہانیہ عامر کی شوخ مزاجی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بے حد مشہور ہے اور ساتھی فنکار انکی خوب تعریفیں بھی کرتے ہیں لیکن اداکارہ کو بھی دورِ حاضر کے اس ایک خوفناک ہتھیار سے پریشان کیا جارہا ہے جس سے آج کل دنیا بھر کی تمام حسینائیں ڈرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ مغربی طرز کے بولڈ ملبوسات پہنی نظر آئیں، مداحوں کو ویڈیو دیکھتے ہی ایک سیکنڈ کیلئے یہ دھوکا ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی ہانیہ عامر ہے لیکن پھر دوسرے ہی لمحے یہ بات بھی عیاں ہوگئی کہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے اور کسی لڑکی کے چہرے پر ہانیہ عامر کا چہرہ لگایا گیا ہے۔

اس ویڈیو پر مبنی ’ہنگامہ ایکسپریس‘ کی خبر کو ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور اسٹوری شیئر کیا اور لکھا کہ ’یہ اے آئی بہت خطرناک ہے، کیا ان کی روک تھام کیلئے کوئی قانون نہیں ہے؟ یہ تمام ویڈیوز میری نہیں ہیں اور اگر کسی کو ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ویڈیوز میری ہیں تو وہ غلط ہے‘۔

اس بیان کے بعد ہانیہ عامر نے اس لڑکی کو بھی ڈھونڈ نکالا جو اداکارہ کی اے آئی جنریٹڈ نازیبا ویڈیوز شیئر کر رہی تھی۔

ہانیہ عامر نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بطور اسٹوری شیئر کیا جو ’انوریت سندھو‘ نامی لڑکی کا ہے اور اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 22 عشاریہ 4 ہزار فالوورز دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس اکاؤنٹ سے کُل 104 پوسٹس شیئر کی گئیں جن میں زیادہ تر ہانیہ عامر کی ہی ڈیپ فیک ویڈیوز شامل تھیں، اس اکاؤنٹ سے 20 لوگوں کو فالو کیا جارہا ہے جن میں دلجیت سنگھ، کرن اوجلا سمیت دیگر پنجابی سنگرز شامل ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اسکرین شاٹ کے ساتھ ہانیہ عامر نے لکھا کہ ’مجھے اس نے بلاک کردیا ہے لیکن کیا آپ سب لوگ اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کر سکتے ہیں؟‘

پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی ہانیہ عامر کی جانب  سے یہ اسٹوری شیئر کی جانے کئی دیر تھی کہ چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے اسے رپورٹ کرنا شروع کردیا۔

ہانیہ عامر کی اسٹوری شیئر کرنے کے بعد  پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرعدنان ظفر عرف کین ڈول نے بھی ایک اسٹوری شیئر کی جس میں شامل اسکرین شاٹ اس بات کی نشاندہی کر رہا تھا کہ ہانیہ عامر کی نظر سے بچنے کیلئے انوریت سندھو نے اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر کے ’کور سندھو‘ کردیا تھا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

متعدد بار رپورٹ کیے جانے کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہونے سے پچنے کے لیے صارف نے اس اکاؤنٹ کا نام ایک مرتبہ پھر تبدیل کیا، الفاظ کے ہیر پھیر کے بعد اب اکاؤنٹ کا نام ’سندھو کور‘ ہے، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہانیہ کی نشاندہی کے بعد اب یہ تمام ویڈیوز و  اس اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اگرچہ ہانیہ عامر کی ڈیپ فیک ویڈیو جاری کرنے سے ہی انوریت سندھو کے جعل ساز ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی لیکن اس اکاؤنٹ کی ایک اور بات انوریت کی جعل سازی کی گواہی دے رہی ہے اور وہ یہ کہ یہ اکاؤنٹ ستمبر 2022 میں بنایا گیا اور گزشتہ دو سالوں میں اس کا نام 18 مرتبہ تبدیل کیا جاچکا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خود کو ویڈیو کریٹر بتانے واالے اس جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات اس بات کی بھی تصدیق کر رہی ہیں کہ یہ اکاؤنٹ بھارت میں بنایا گیا ہے اور یوزر کی لوکیشن چندی گڑھ لکھی گئی ہے۔

تازہ ترین