انفوٹینمنٹ

حنا خان کیموتھراپی کے سبب نئی بیماری کا شکار

حنا خان پر کیموتھراپی کے منفی اثرات مرتب؟

Web Desk

حنا خان کیموتھراپی کے سبب نئی بیماری کا شکار

حنا خان پر کیموتھراپی کے منفی اثرات مرتب؟

حنا خان کو کیموسیشن کے سبب کونسی بیماری نے جکڑ لیا؟
حنا خان کو کیموسیشن کے سبب کونسی بیماری نے جکڑ لیا؟

کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے کیموسیشن کے سبب پیش آنے والی بڑی مشکل سے متعلق انکشاف کردیا۔

’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ اور ’کسوٹی زندگی کی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حنا خان ان دنوں موذی مرض کینسر کا مقابلہ کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں کو بھی اس کے ٹریٹمنٹ سے جُڑی پل پل کی خبریں دے رہی ہیں۔

حنا خان نے کینسر کی خبر مداحوں کو دینے کے بعد کیموتھراپی کیلئے اپنے سر کے بال چھوٹے کرواتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کی تھی جس میں انکی والدہ روتی نظر آئیں لیکن حنا خان نے بے انتہا ہمت کا مظاہرہ کیا۔

حنا خان نے پہلے کیموسیشن کے بعد شوٹنگ پر واپسی کی اپ ڈیٹ بھی مداحوں کو دی جس کے بعد انہوں نے اپنا سر منڈوانے کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے سر پر ٹریمر چلاتی نظر آئیں۔

اداکارہ چند دن قبل سوشل میڈیا سے غائب رہیں جسکے بعد ایک ویڈیو بنا کر انہوں نے اپنے مداحوں تک یہ پیغام پہنچایا تھا کہ انہیں کچھ مشکلوں دنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں‘۔

اب اداکارہ نے ویڈیو کے بجائے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کیموسیشن کے سبب ہونے والی اس بیماری سے متعلق انکشاف کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔

حنا خان نے پوسٹ میں لکھا کہ ’کیموتھراپی کا ایک اور منفی اثر ’میوکسائٹس‘ ہے، جبکہ میں ڈاکٹر کی ہدایت کے عین مطابق ہی سب کر رہی ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ میں سے کوئی اس مرض سے گزرا ہے اور کوئی ٹوٹکا استعمال کیا ہے تو مجھے لازمی بتائیں، بہت مشکل ہوتا جب آپ کھانا نہیں کھا پارہے ہوتے، اگر آپ مجھے مشورہ دینگے تو میری بہت بڑی مدد ہوگی‘۔