بالی ووڈ
اکشے کمار کی اسٹار پاور خطرے میں
اب تک مسلسل 10 فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوچکی ہیں۔
اکشے کمار کی اسٹار پاور خطرے میں
اب تک مسلسل 10 فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوچکی ہیں۔
بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی ایک کے بعد ایک فلم فلاپ ہونے پر پرڈیوسرز کو ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی آخری ہٹ فلم 2021 ء میں ریلیز ہونے والی ’سوریاونشی‘ تھی جس کے بعد سے اب تک ان کی مسلسل 10 فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوچکی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سرپھرا‘ بھی بری طرح فلاپ ہوگئی اور 80کروڑ کے بجٹ میں بننے والی فلم باکس آفس پر صرف 21 کروڑ ہی کما سکی۔
ان کی مسلسل فلاپ فلموں میں ’بچن پانڈے‘، ’سمراٹ پرتھوی راج‘، ’رکشا بندھن‘، ’کٹھ پتلی‘، ’رام سیتو‘، ’سیلفی‘، ’او مائی گاڈ 2‘، ’مشن رانی گنج‘ اور ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار کی پے در پے فلاپ فلموں کے باعث 1000 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا ہے۔
فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں 250 کروڑ بھارتی روپے اور سمراٹ پرتھوی راج کے پروڈیوسرز کو 150 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
تاہم اب ایک کے بعد ایک فلاپ فلموں پر اکشے کمار بھی چپ نہ رہ سکے اور حالیہ انٹرویو میں اس پر کھل کر بات کی ہے۔
انٹرویو میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ہر فلم کے پیچھے جنون اور محنت ہوتی ہے، کسی بھی فلم کو ناکام ہوتے دیکھنا دل توڑنے والا ہوتا ہے، یہ چیزیں ہمیں دُکھ دیتی ہیں اور اثرانداز بھی ہوتی ہیں لیکن اس سے فلم کی قسمت نہیں بدلتی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے بس میں یہ ہے کہ آپ مزید محنت کریں اور اگلی فلم میں خود کو جھونک دیں۔
خیال رہے کہ اکشے کمار کی 90 کی دہائی میں بھی مسلسل 16 فلمیں فلاپ ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے بھارت ہی چھوڑ دیا تھا اور کینیڈا کی شہریت لی تھی۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke




