سونیا حسین کا موازنہ ’پریانکا چوپڑا’ سے ہوگیا
اداکارہ کے پولکا ڈاٹ لباس میں حسن کے جلوے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین کا موازنہ بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا سے ہوگیا۔
2011 میں نشر ہونے والی ٹیلی ویژن سیریز ’دریچہ‘ میں معاون کردار سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سونیا حسین کا شمار ورسٹائل اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو منفی اور مثبت دونوں کرداروں میں خود کو ڈھال کر پراجیکٹ کو کامیاب بنادیتی ہیں۔
اور بات صرف اداکاری پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ فیشن کی دلدادہ اسٹائل کوئین سونیا حسین اپنے حسن اور فیشن کی بدولت بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ اور سفید پولکا ڈاٹ ٹاپ اور سیاہ اسکرٹ میں دیکھ کر مداح دیوانے ہوگئے۔
مذکورہ جھلکیوں میں سونیا حسین سیاہ اور سفید پولکا ڈاٹ ٹاپ اور سیاہ اسکرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے کیمرے میں پوز دینے کیلئے ہاتھ میں میگزین بھی تھاما ہوا ہے۔
خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں سونیا حسین نے معنی خیز الفاظ لکھے کہ،’مدھم سرگوشیاں’۔
آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے سونیا حسین کے یہ نازو انداز سوشل میڈیا صارفین کو ایسے بھائے کہ انہوں نے اداکارہ کو بھارتی دیسی گرل پریانکا چوپڑا سے مشابہہ قرار دے دیا۔
اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں انکی جم کر تعریفیں کیں وہیں ایک صارف ایسا بھی تھا جس نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ سونیا حسین پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اسکا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے بظاہر کوئی الفاظ نہیں لکھے تاہم آنکھوں کو ہاتھوں سے چھپائے لڑکی کا ایموجی لگاکر جذبات کا اظہار کردیا۔
علاوہ ازیں اس پوسٹ پر دیگر صارفین بھی موجود تھے جنہوں نے سونیا حسین کو پریانکا کا پاکستانی ورژن قرار دیا۔
-
انفوٹینمنٹ 40 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 60 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟