رونالڈو کی نظریں اب مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر
اسٹار فٹبالر یوٹیوب پر بھی متعدد ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر کےمتعدد ریکارڈز قائم کرچکے ہیں، اب ان کا اگلا ہدف دنیا کے سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے چینل 'مسٹر بیِسٹ' کو پیچھے چھوڑنا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ سبسکرائبرز کے لیے مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب ریکارڈ کو توڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ وہ میدان سے باہر بھی اتنے ہی ٹکر کا مقابلہ کرنے والے ہیں۔
فٹبالر نے گزشتہ ماہ ویڈیو پلیٹ فارم پر ایک ناقابل یقین حد تک کامیاب شروعات کی اور صرف 24 گھنٹوں میں 20 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کے بعد سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے چینل کا ریکارڈ حاصل کیا۔
حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے کرسٹیانو رونالڈو سے یوٹیوب چینل کے بارے میں گفتگو کی جس کے دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ انہیں کتنے عرصے میں پیچھے چھوڑ دیں گے۔
پرتگالی زبان میں بات کرتے ہوئے رونالڈو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ رپورٹرز سے کہہ رہے ہیں ’مسٹر بیسٹ؟ چلیں دو سال میں انہیں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘
مسٹر بیسٹ ایک امریکی یوٹیوب کی شخصیت ہے جس کا اصل نام جیمز ڈونلڈسن ہے اور اس وقت اس کے 313 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
39 سالہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو رواں سال 8 جولائی کو جوائن کیا تھا جبکہ 21 اگست کو رونالڈو نے ’UR Cristiano‘ کے نام سے اپنے یوٹیوب چینل پر متعدد ویڈیوز اپلوڈ کر کے باقاعدہ چینل لانچ کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے 12 گھنٹے میں اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔
اس سے قبل رونالڈو نے یوٹیوب کا ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا چینل تھا۔
اس وقت رونالڈو کے اپنے یوٹیوب پر 58 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں، رونالڈوکے مطابق وہ اس چینل کے ذریعے اپنے ایسے پہلو ظاہر کریں گے جو زیادہ تر شائقین نے نہیں دیکھے ہوں گے۔
اس کے ساتھ رونالڈو مختلف موضوعات پر متعدد مہمانوں کی ایک انٹرویو سیریز بھی شوٹ کریں گے، تاہم مہمانوں کے ناموں کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔
واضح رہے رونالڈو پہلے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین فٹ بالر ہیں جس کی بدولت وہ پیڈ سپانسپرشپس کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹ تصور کیے جاتے ہیں۔
فوربس کے مطابق رونالڈو سعودی کلب النصر سے سالانہ 200 ملین ڈالر کی تنخواہ لیتے ہیں جو کہ ان کی نائیکی، یونی لیور اور بائنانس جیسے سپانسرز سے ہونے والی 60 ملین ڈالر کی آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔
-
کھیل 13 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 36 منٹ پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 40 منٹ پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟
-
فلم / ٹی وی 1 گھنٹے پہلے
رنویر سنگھ کا 20 سال چھوٹی اداکارہ کیساتھ رومانس، مداح برہم