کرینہ اور سیف علی خان کی شاہانہ ٹوئننگ 'قاتلانہ' قرار
کرنیہ اور سیف کی نئی تصاویر تہلکہ مچاگئیں
بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے راجکماری لُک میں سج سنور کر اپنے شوہر و اداکار سیف علی خان کے ساتھ فوٹوشوٹ جاری کر کے سب کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور نے سال 2008 میں فلم ’ٹشن‘ میں ایک ساتھ کام کیا جس کی شوٹنگ کے دوران سیف کرینہ پر دل ہار بیٹھے اور انکو شادی کیلئے پروپوز بھی کردیا۔
دونوں نے چند سال ایک ساتھ رہنے کے بعد سال 2012 میں شادی کا فیصلہ لیتے ہوئے شاہانہ انداز میں شادی کرلی۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دو بیٹے ہیں جن میں سے بڑے کا نام تیمور علی خان ہے جبکہ چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر عرف جے ہے۔
حال ہی میں اس جوڑی نے بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی جانب سے منعقدہ مذہبی تہوار کے جشن میں شرکت کی اور اپنے شاہانہ لُک سے سب کو دیوانہ بنالیا۔
اگرچہ اس موقع پر بالی وڈ کے بڑے بڑے اسٹارز اور جوڑیاں سج دھج کر پہنچیں لیکن کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی سب پر سبقت لے گئی جس کی وجہ دونوں کا فیشن سینس اور ایک دوسرے کو کامپلیمنٹ کرنا ہی تھا۔
اس موقع پر کرینہ کپور نے بھارت کے مشہور ترین فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کا سرخ و سنہرا جوڑا پہنا اور اپنی دلفریب شخصیت کو مزید نکھار دیا۔
کرینہ کپور نے سبیاساچی کی سرخ لمبی قمیص کے ساتھ میچنگ چوڑی دار پاجامہ پہنا جبکہ ٹریڈیشنل دوپٹہ پہنا جس پر چندری اسٹائل پرنٹ جاذبِ نظر ہے۔
کرینہ کپور نے اس جوڑے کی مناسبت سے سیدھی مانگ پر جوڑا باندھا جبکہ کانوں میں سنہرے بڑے بندے پہنے جو ان کے کندھوں کو چھوتے نظر آرہے ہیں۔
جہاں کرینہ کپور نے اس موقع پر دیگر اداکاراؤں سے زیادہ حسین نظر آنے کیلئے بھرپور تیاری کی وہیں سیف علی خان بھی سب سے منفرد لُک میں نظر آئے۔
سیف علی خان نے کرینہ کپور سے ٹوئننگ کرتے ہوئے شاہانہ لباس پہنا جس میں منفرد اسٹائل کی شلوار کے ساتھ کرتا پہنا۔
سیف علی خان کا لُک فیشن کے متوالوں کو بے انتہا پسند آیا اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس دلکش جوڑے سے متعلق سوال کرتا دکھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'سیف کا لباس کو دیکھ کر میرا منہ کھولے کا کھلا رہ گیا، بہت اعلیٰ' ، ایک اور صارف نے لکھا کہ 'کیا ہم یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ سیف کا لباس کس نے تیار کیا؟'
ایک اور انسٹاگرام صارف نے شدید تجسس اک اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'سیف نے کس ڈیرائنر کا ڈریس پہنا ہے، وہ بے حد ہاٹ لگ رہے ہیں'۔
سیف علی خان کا یہ دلکش جوڑا ان کے اپنے کلاتھنگ برانڈ 'ہاؤس آف پٹودی' کا ہی شاہکار ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کرینہ اور سیف کے دیوانے تعریف سے بھرے کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں اور اسٹار جوڑی کو 'راجکمار اور راجکماری' قرار دے رہے ہیں۔
کمنٹ سیکشن میں ملائکہ اروڑا نے سرخ ہارٹ ایموجیز بنا کر کرینہ اور سیف علی خان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور انکی جوڑی کی تعریف بھی کی۔
علاوہ ازیں نیہا دھوپیا، ماہیپ کپور اور صوفی چوہدری نے بھی محبت سے بھر ے کمنٹس کیے۔
جوڑے کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:




