وائرل اسٹوریز

’دی ڈرٹی میگرین’ کیلئے ایشان کھتر کا نازیباشوٹ وائرل

اداکار کے فیشن نے انٹرنیٹ صارفین کو مشتعل کردیا

Web Desk

’دی ڈرٹی میگرین’ کیلئے ایشان کھتر کا نازیباشوٹ وائرل

اداکار کے فیشن نے انٹرنیٹ صارفین کو مشتعل کردیا

اداکار کے فیشن نے انٹرنیٹ صارفین کو مشتعل کردیا
اداکار کے فیشن نے انٹرنیٹ صارفین کو مشتعل کردیا

بھارتی اداکار راجیش کھتر اور نیلیما عظیم کے بیٹے بالی وڈ اداکار ایشان کھتر نے ’دی ڈرٹی میگزین’ کیلئے اپنے حالیہ ویڈیو شوٹ سے انٹرنیٹ صارفین کو مشتعل کردیا۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر فعال ہیں تو سال 2022  میں منظر عام پر آنے والا بھارتی اداکار رنویز سنگھ کا بولڈ فوٹو شوٹ تو یاد ہی ہوگا؟

جی ہاں یہی وہ سال تھا جب آخری بار کسی بھارتی اداکار نے اپنے بے باک فوٹو شوٹ سے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی تھی، اداکار  رنویر سنگھ نے امریکی میگزین"پیپر" کے لیے نیم برہنہ  فوٹو شوٹ کروا کر نہ صرف  پاپ کلچر کی تاریخ رقم کی تھی بلکہ اپنی مداحوں کی تمام محبتوں کو نفرت میں تبدیل کرلیا تھا۔

ابھی مداح اس سانحے سے باہر ہی نہ آئے تھے کہ اب ایک اور بھارتی اداکار نے نازیبا شوٹ کرواکر فحاشی کی مثال قائم کردی۔

ایشان کھتر کا نازیبا ویڈیو شوٹ:

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’دی ڈرٹی میگزین’ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکار ایشان کھتر کے بولڈ مناظر موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری مونوکروم شوٹ کا آغاز ایشان کھتر کے مکمل لباس سے ہواجسے انہوں نے آہستہ آہستہ ویڈیو کے دوران اتارنا شروع کردیا۔

بعدازاں اپنے جسم کی نمائش سے بھرپور فحاشی کو فروغ دیتے ان مناظر کا اختتام ایسے سین پر ہوا جب اداکار کو بنا لباس کے محض ایک  انڈرویئر میں دیکھا گیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میگزین کی جانب سے ایک انتباہ بھی جاری کیا گیا  تھا، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ،’NSFW ناٹ سیف فار ورک’ ڈیجیٹل کور 06۔

صارفین کا ردعمل:

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مداحوں کی جانب سے متضاد تبصروں کی لائن لگ گئی، کسی نے اداکار کی جسامت کی تعریف کی تو کوئی انہیں ہالی وڈ اداکاروں سے مشابہہ قرار دیتا نظر آیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ،"تم مجھے فواد خان کو بھلانے پر مجبور کر دو گے۔"

NSFW کس کا مخفف ہے؟

خیال رہے کہ NSFW کا مطلب "Not Safe For Work" ہے ، یہ الفاظ انٹرنیٹ پر  ایسے مواد کو شیئر کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے جسے عوامی مقامات یا دفتر میں دیکھنا مناسب نہیں ہوتا، کیونکہ اس میں نازیبا مواد یا برہنہ تصاویر شامل ہو سکتی ہیں جو بعض لوگوں کے لیے ناگوار ہو سکتی ہیں۔

  یہ الفاظ عام طور پر انٹرنیٹ، ای میل اور ٹیکسٹنگ کے دوران استعمال ہوتے ہیں۔