فلم / ٹی وی

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

بہترین یوٹیوب ویوز والے ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

Web Desk

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

بہترین یوٹیوب ویوز والے ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

پاکستانی ڈراموں نے اپنی منفرد اسٹوری لائن اور سٹار کاسٹ کے سبب دنیا بھر میں منفرد پہچان بنالی ہے۔ پاکستان میں ڈرامے دیکھنا انٹرٹینمنٹ کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔

یوں تو پرائم ٹائم ڈراموں کو زیادہ شوق سے دیکھا جاتا تھا لیکن اب پاکستان میں بھی ایسے ڈرامے جن کی قسط روزانہ آتی ہیں زیادہ شوق سے دیکھے جا رہے ہیں۔

اس وقت پاکستان کے آٹھ سے دس ٹیلی ویژن شوز شاندار کامیابی حاصل کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ ڈرامے نہ صرف لوکل بلکہ انٹرنیشنل ویوز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہیں۔

کسی بھی ڈرامے کی اچھی ٹی آر پی اور ویوز  اس کے چینل، ڈراما میکرز اور اس ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کو مزید بہتر کام کرنے کی سچی لگن دیتا ہے۔

روا ہفتے پاکستان کے دس ڈرامے یوٹیوب پر ویوز اور ٹی آر پیز کی دوڑ میں سب سے آگے رہے جن میں 'جان نثار ' ، 'کفارہ' ، 'نور جہاں' ،  'جفا' ، 'تیری چھاؤں میں' ،  'کبھی میں کبھی تم' ، 'جینٹلمین' اور 'عشق ہوا' ، 'بسمل' اور 'زرد پتوں کا بن' شامل ہیں۔

1۔ جان نثار:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

دانش تیمور اور حبا بخاری کو اسکرین پر یکجا کرنے والا ڈراما 'جان نثار' ان دنوں خوب چرچوں میں ہے اور ناصرف اس جوڑی کو بلکہ ڈرامے کی اتار چڑھاؤ سے بھرپور کہانی کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے میں دانش تیمور'نوشیرواں غزنوی' کا کردار نبھاتے نظر آئے جبکہ حبا بخاری کو ’دعا‘ نامی کردار نبھانے کیلئے ملا۔

ڈرامہ 'جانثار' نے فقط تین دنوں میں 21 ملین ویوز حاصل کیے اور یوٹیوب پر بھی یہ ڈرامہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ 'جانثار' پرائم ٹائم ڈرامہ ہے جو ہفتے میں دو مرتبہ نشر ہوتا ہے۔

2۔ کبھی میں کبھی تم:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کو یکجا کرنے والا ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' اس وقت دھوم مچاتا نظر آرہا ہے جس کی منفرد کہانی اور فہد مصطفی کے ڈرامہ انڈسٹری میں شاندار کم بیک نے اس ڈرامے کو مزید خاص بنا دیا ہے۔ 

علاوہ ازیں فہد مصطفی اور وہانیہ عامر کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ہر طرف 'مصطفی اور شرجینا' کا ہی شور سنائی دے رہا ہے۔

یہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ہے جو ہفتے میں دو مرتبہ پرائم ٹائم پر نشر ہوتا ہے۔ 'کبھی میں کبھی تم' کی ہر ایک قسط 6 دن میں 15 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے اور یوٹیوب پر یہ ڈرامہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

3۔ کفارہ:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

کفارہ ایک ڈیلی سوپ سیریل ہے جو جیو انٹرٹینمنٹ پر ہر رات 9 بجے نشر ہوتا ہے۔ ٹی آر پی کے معاملے میں جیو کا یہ ڈرامہ بے حد مشہور ہو رہا ہے اور یوٹیوب پر بھی اس کو اچھے ویوز حاصل ہیں۔

ڈرامے کی ایک قسط ایک دن میں 8.3 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ یہ ڈرامہ کہیں پرائم ٹائم ڈراموں کو پیچھے چھوڑتا نظر آیا جس کی ایک خاص وجہ اس کی سٹار کاسٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

4۔ نور جہاں:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کا ایک اور ڈرامہ نورجہاں فقط تین دن میں 9.1 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ یہ ڈرامہ ہفتے میں دو مرتبہ نشر کیا جا رہا ہے ڈرامہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ چکا ہے اور ناظرین اس کے اچھے اختتام کے متمنی ہیں۔

5۔ جفا:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

ہم ٹی وی کی پیشکش 'جفا' بھی اپنی کہانی اور اداکاروں کی شاندار اداکاری کے سبب مشہور ہوا۔ ڈرامے کی قسط تین دن میں 8.3 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہے اور یہ ڈرامہ بھی یوٹیوب کی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہے۔

6۔ تیری چھاؤں میں:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

دانش تیمور کا ایک اور ڈرامہ 'تیری چاہوں میں' اس فہرست میں شامل ہے جو ہم ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے۔

ڈرامے میں دانش تیمور کے مد مقابل سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ لائبہ خرم کو کاسٹ کیا گیا ہے اور دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی ہر ایک قست 5.5 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی نظر آتی ہے۔

ڈرامے کی پہلی ہی قسط میں دانش تیمور بطور 'سالار' یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار 'ودیمہ مظفر' نبھانے والی لائبہ کو پہلی نظر دیکھ کر ان کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اس کے بعد ڈرامے میں پہ در پہ ایسے موڑ آئے کہ ناظرین کا تجسس بڑھتا چلا گیا۔

7۔ جینٹلمن:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

گرین انٹرٹینمنٹ کا ان دونوں سب سے زیادہ مشہور ہونے والا ڈرامہ 'جینٹلمین' ہے جس میں ہمایوں سعید، زاہد خان، عدنان صدیقی، اور یمنیٰ زیدی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں نظر آ رہے ہیں۔

جینٹلمین کی پہلی قسط رواں سال مئی میں نشر ہوئی تھی جسے عوام نے خوب پیار دیا اور چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر اس ڈرامے کو 5 ملین(50 لاکھ ) سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا تھا۔

شاندار کامیابی کے ساتھ 'جینٹلمین' کی قسط 24 گھنٹوں میں 2.5 ملین ویورز حاصل کرنے میں کامیاب ہے جبکہ ڈرامے کی زیادہ تر اقساط ایک ہفتے میں 4.5 ملین ویوز حاصل کرتی نظر آتی ہیں۔

8۔ عشق ہوا:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوس کردہ ڈراما ’عشق ہوا‘ جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

اس ڈراما سیریل کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں، نوجوان اور باصلاحیت اداکار ہارون کادوانی، کومل میر، سحر ہاشمی اور سہیل سمیر اس سیریل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جیو ٹی وی کا منی سیریل 'عشق ہوا' بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑتا نظر آیا جس کی قسط 24 گھنٹوں میں 2.4 ملین ویوز حاصل کرتی نظر آئی۔

ڈراما سیریل ‘خئی‘ کے ہدایتکار سید وجاہت حسین نے بھی اس ڈرامے میں ہدایت کاری کے فرائض نبھائیں ہیں۔ اس سیریل کی کہانی مشہور مصنفہ نوراں مخدوم نے لکھی ہے اور اس کی کاسٹ میں فضیلہ قاضی، رمیز صدیقی اور شہزاد مختار بھی شامل ہیں۔

9۔ بسمل:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

اے آر وائے کی پیشکش’بسمل‘ میں حریم فاروق نے غریب گھرانے کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ امیر بننے کے خواب دیکھتی ہیں اور پھر ملازمت کے دوران خود سے زائد العمر امیر باس سے عشق لڑا کر ان سے شادی کرلیتی ہیں۔

ڈرامے کی کہانی اور نعمان اعجاز، سویرا ندیم اور سعد قریشی پر مشتل اسٹار کاسٹ کو بھی ناظرین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی پہلی قسط 5.9 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ دیگر تمام اقساط اب تک 3 ملین سے زائد ویوز حاصل کرسکیں۔

10۔ زرد پتوں کا بن:

یوٹیوب پر تہلکہ مچانے والے  ٹاپ 10 پاکستانی ڈرامے کونسے؟

ان دنوں سجل علی ڈراما ’زرد پتوں کا بن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جس میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔

ڈراما ’ زرد پتوں کا بن‘ کشف فاؤنڈیشن اور مومنہ درید پروڈکشن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ ’ہم‘ چینل پر نشر ہونے والا یہ ڈراما مصطفیٰ آفریدی نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری سیفی حسن نے کی ہے جو ہفتے میں ایک مرتبہ نشر ہوتا ہے۔

ڈرامے میں سجل علی ایک ایسے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں جو معاشرے کی دقیانوسی سوچ کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جبکہ حمزہ سہیل ایک نوجوان ڈاکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں جسکا نام ’نوفل‘ ہے۔

ڈرامے کی ایک قسط 24 گھنٹوں میں 2.4 ملین ویوز حاصل کر رہی ہے جبکہ ڈرامے کی پہلی قسط 12 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔