عالمی منظر

پیوٹن کے خفیہ بچے کہاں ہیں؟ راز فاش ہوگیا

بچوں کو دنیا کی نظروں سے چپھانے کی وجہ کیا؟

Web Desk

پیوٹن کے خفیہ بچے کہاں ہیں؟ راز فاش ہوگیا

بچوں کو دنیا کی نظروں سے چپھانے کی وجہ کیا؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

تحقیقاتی صحافت کی روسی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کے دو خفیہ بیٹے ہیں، جو دنیا کی نظروں سے دور ایک انتہائی محفوظ مینشن میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈوزیئر سینٹر نامی صحافتی تنظیم کے مطابق 9 سالہ ایون اور 5 سالہ ولادی میر جونیئر سال کا بیشتر حصہ ماسکو کے شمال مغرب میں جھیل والڈائی کے قریب اپنے والد کے وسیع اور عالیشان مینشن میں گزارتے ہیں۔

ڈوزیئر سینٹر کا دعویٰ ہے کہ ان بچوں کی والدہ سابق اولمپک ردھمک جمناسٹ الینا کبایوا Alina kabaeva ہیں جن کے ایک دہائی سے پیوٹن کے ساتھ تعلقات ہیں جو ایک کھلا راز ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے دونوں خفیہ بیٹوں میں سے ایون 2015 میں سوئس شہر لوگانو کے سینٹ اینا میٹرنٹی کلینک میں پیدا ہوا تھا، جب کہ دوسرے بیٹے ولادی میر جوننئر کا جنم 2019 میں ماسکو میں ہوا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دونوں خفیہ بچے گورننس، آیاؤں، ٹیچرز اور کریملن فیڈرل گارڈ کے اہلکاروں سے گھرے رہتے ہیں اور ایک بڑے لیگو سیٹ اور آئی پیڈ کے ساتھ کھیلنے میں وقت گزارتے ہیں۔

ولادی ریزیڈنس کے عملے کے ایک رکن کی مدد سے مرتب کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’انہیں زیادہ تر اکیلے یا بڑوں کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے۔ وہ اپنے والدین سے صرف رات کو مل پاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان بچوں کے پالتو جانوروں میں دو بونے گھوڑے، خرگوش اور ایک سینٹ برنارڈ نسل کا کتا شامل ہیں، جن کی دیکھ بھال کریملن کے محافظ کرتے ہیں۔

روسی صدر کے عالیشان میشن میں عملے کو 6500 پاؤنڈ تنخواہ کی پیشکش کی جاتی ہے، تاہم انہیں کمپاؤنڈ چھوڑنے سے منع کیا جاتا ہے۔

پیوٹن نے کبھی عوامی سطح پر ان بچوں کا براہ راست کوئی حوالہ نہیں دیا۔ تاہم ستمبر 2024 کے پہلے ہفتے کے وران روسی صدر نے سائبیریا میں ایک سکول کے بچوں کو بتایا کہ ’میرے خاندان کے افراد اور چھوٹے بچے چینی زبان بھی بولتے ہیں۔ 

ڈوزیئر سینٹر کے مطابق یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بچے انگریزی اور جرمن زبانیں بھی سیکھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے ان بیٹوں کا سرکاری ڈیٹا بیس میں اندراج نہیں۔ بچپن سے ہی ان کی جعلی دستاویزات بنائی گئی ہیں، جن کا مقصد جاسوسوں اور ریاست کے تحفظ کرنے والے افراد کے لیے بنایا جانا ہے۔

ڈوزیئر سینٹر نامی صحافتی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کی تاریخ پیدائش صرف ان کے قریبی رشتہ داروں کو معلوم ہے۔ وہ باقاعدہ کمرشل پروازوں میں سفر نہیں کرتے بلکہ ان کے پاس الگ طیارے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے دونوں خفیہ بچے کنڈرگارٹنز یا اسکولوں میں بھی نہیں جاتے ہیں بلکہ ان کو نجی طور پر بھرتی کی گئی گورننس پڑھاتی ہیں، جو اسی رہائش گاہ میں رہتی ہیں اور جن کی حفاظت ایف ایس او کرتی ہے۔ وہ کشتیوں اور بکتر بند ٹرینوں پر بھی سفر کرتے ہیں۔

فروری اور مارچ میں یہ بچے کراسنایا پولیانا ریزورٹ کے قریب ایک پرتعیش رہائش گاہ میں منتقل ہو جاتے ہیں جہاں وہ اِسکِی کرنا سیکھ رہے ہیں۔

 وہ جولائی اور اگست کو پرتعیش کشتی پر گزارتے ہیں جو عام طور پر فن لینڈ، گلف، بحیرہ اسود اور روس کی شمالی جھیلوں پر تیرتی ہیں۔

تازہ ترین