فیشن

جھانوی کپور کی روایتی اور بولڈ ساڑھی لُکس 'تہکہ خیز' قرار

جھانوی کپور کی دلکشی نے سب کی توجہ حاصل کرلی

Web Desk

جھانوی کپور کی روایتی اور بولڈ ساڑھی لُکس 'تہکہ خیز' قرار

جھانوی کپور کی دلکشی نے سب کی توجہ حاصل کرلی

جھانوی کپور کی روایتی اور بولڈ ساڑھی لُکس تہکہ خیز قرار

بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے ساڑھی کے دو یکسر مختلف انداز میں تیار ہوکر فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔

سال 2018 میں فلم ’دھڑک‘ سے بالی وڈ ڈیبیو دینے والی اداکارہ جھانوی کپور اپنی اداکاری سے تو تاحال کوئی خاص نام نہیں کما سکی ہیں لیکن ان کی بیلی ڈانس اور ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے اور قریبی دوست شیکھر پہاڑیا سے محبت انہیں آئے دن شہ سرخیوں کا حصہ بنادیتی ہے۔

جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی دلکش 12 تصاویر شامل ہیں۔

ان تصاویر میں جھانوی کپور کے دو مختلف لکس دیکھے جاسکتے ہیں ایک بھارت کی روایتی بہو کا جبکہ دوسرا بولڈ ساڑھی نما لباس کا۔

جھانوی کپور نے گلابی شیڈڈ  ساڑھی پہنی جس کا پرنٹڈ بلاؤس بھی ساڑھی پہننے کی شوقین خواتین اور لڑکیوں کی نظروں کو بھاگیا۔

اس لُک کو جھانوی کپور نے حسین بناتے ہوئے اپنی زلفوں کو کھلے رکھا جبکہ میک اپ بھی کافی سوفٹ کیا۔

دوسرے لُک میں جھانوی کپور نے آسمانی بولڈ ساڑھی پہنی جو مغربی طرز کے ملبوسات کی طرح نظر آرہی ہے جبکہ اس لُک میں میک اپ زیادہ کیا۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جھانوی کپور کے دیوانے ان کے حسن اور دلکشی کی تعریف میں قصیدے پڑھتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’گلابی رنگ تو بنا ہی آپ کے لیے ہے جھانوی' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' حسنِ جاناں کی تعریف کی ممکن نہیں'۔

یہ دونوں لُکس جھانوی کپور نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'دیورا' کی پروموشن کے دوران لیے۔

'دیورا: پارٹ ون' تیلگو زبان میں بننے والی ایکشن ڈراما فلم ہے جس کے لکھاری اور ہدایتکار کراٹالا سیوا ہیں جبکہ فلم کی پروڈیوسر یواسدھا ہیں۔ فلم رواں ماہ 27 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں تامل سپر اسٹار این ٹی راما راؤ  اور بالی وڈ سپر اسٹار سیف علی خان بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین