ڈراما ’بسمل’ میں نظر آنے والا یہ اداکار کون؟
سعد قریشی نے اداکاری سے دھوم مچادی
پاکستان شوبز انڈسٹری جہاں آج کل نئے چہروں کو اپنے فن کا لوہا منوانے کا موقع دے رہی ہے وہیں پاکستانی ڈرامے آج کل اپنی اسٹار کاسٹ، لازوال کہانی، اور بہترین پروڈکشن کے سبب انڈسٹری میں دھوم مچاتے نظر آرہے ہیں۔
ڈراما سیریل ’تیرے بن’ کی کہانی ہو یا،’جینٹلمین’، ’عشق مرشد’ ہو یا ،’کبھی میں کبھی تم’ غرض کہ ہر ڈراما ہی اپنی کہانی سے دنیا بھی میں دھوم مچارہا ہے۔
انڈسٹری اور نئے فنکاروں کی انٹری:
لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کہ ان ڈراموں کو سپر ہٹ بنانے میں ہمارے فنکاروں کی دن رات کی کوششیں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ،گزشتہ چند عرصے میں انڈسٹری نے نئے فنکاروں کو متعارف کروایا جنہوں نے ڈراموں میں قدم رکھتے ہی ہر کردار میں خود کو ڈھال کر ایسے کارنامے سرانجام دیے کہ بڑے بڑوں کی بولتی بند کردی۔
ایسے میں ایک نام جو ان دنوں سب کی زبان زد عام ہے وہ ڈراما سیریل ’بسمل’ میں نظر آنے والا چہرہ ہے، اداکار سعد قریشی اس ڈرامے میں نہ صرف اپنی مردانہ وجاہت کے سبب سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں بلکہ پرفیکٹ اداکاری سے سب کی داد بھی وصول کر رہے ہیں۔
ڈراما بسمل کی کہانی:
ان دنوں ٹیلی ویژن اسکرینز کی زینت بننے والا ڈراما سیریل ڈرامہ سیریل ’بسمل’ کی کہانی غریب گھر سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو امیر بننے کا خواب دیکھتی ہے۔اور اس خواب کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر حد سے گزر جانے کو بھی تیار ہوتی ہے۔
اسی اثنا میں اس کی نظر خود سے زائد العمر امیر ترین باس پڑتی ہے جسے محبت کی جال میں پھنسا کر اس سے شادی کرلیتی ہے۔
اس ڈرامے کی کاسٹ کی بات کریں تو اداکارہ سویرا ندیم، حریم فاروق، نعمان اعجاز، بہروز سبزواری اور سعد قریشی سمیت دیگر فنکار اداکاری سےڈرامے کو سپر ہٹ بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔
سعد قریشی کا شوبز کیرئیر:
ڈراما ’بسمل’ میں اداکاری سے خوب محبتیں اور تعریفیں اپنے نام کرنے والے خوبرو نوجوان سعد قریشی کے شوبز کیرئیر کی بات کریں تو انڈسٹری کے اس ابھرتے ہوئے ستارے نے جیو ٹیلی ویژن کے بلاک بسٹر ڈرامے ’خدا اور محبت 2’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی ڈراموں میں معاون کردار سے خود کو ایک سپر اسٹار کے طور پر منوالیا۔
سعد قریشی ڈراما ’وفا’(2016)، ’غیرت’ (2017)، ’شادی مبارک ہو’ (2017)، ’پکار’ (2018)، ’کی جانا میں کون’ (2018)، ’میر ابرو’ (2019)، ’محبوب آپ کے قدموں میں’ (2019)، ’میرا مان رکھنا’ (2020)، اور ’بے نام’ (2021) جیسے ڈراموں کا بھی حصہ رہے ہیں جبکہ انہوں نے ویب سیریز ’عبداللہ پور کا دیوداس’ اور شارٹ فلم ’ہاؤس نمبر 242’ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔
سعد قریشی کی تعلیمی قابلیت:
اگر چہ کہ اداکار سعد قریشی کی تاریخ پیدائش سے متعلق انٹرنیٹ پر صحیح معلومات مہیا نہیں ہیں تاہم گوگل کے مطابق سعد قریشی 9 اکتوبر 1991 کو پاکستان کے شہر ملتان میں میں پیدا ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے ابتدائی تعلیم اسلام آباد میں مکمل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا چلے گئے، جہاں سے 2014 میں یارک یونیورسٹی ٹورنٹو سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
سعد قریشی کی ازدواجی زندگی:
اداکاری میں دھوم مچانے کے بعد اداکار سعد قریشی کی ازدواجی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے ڈینٹل سرجن میشا چوہدری سے اگست 2018 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں منگنی کے 2 سال بعد جنوری 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اسلام آباد میں منعقد شادی کی پرمسرت تقریب کے لیے دلہن نے سرخ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کرکے نہ صرف حسن دوبالا کردیا تھا بلکہ مداح اس جوڑے کی نئی زندگی کیلئے ڈھیروں دعائیں دیتے نہیں تھک رہے تھے۔
سعد قریشی کی زندگی کا ازیت ناک لمحہ:
خوشیوں بھری زندگی میں اداکار سعد قریشی کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب انہوں نے اپنی جنت (والدہ) کو خود اپنے ہاتھوں سے مٹی میں دفن کیا۔
یہ وہ سال تھا جب وبائی مرض کرونا سے ہر جانب اموات ہو رہی تھیں اسی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اداکار کی والدہ نے بھی دنیا سے رحلت فرمالی۔
اس افسوناک خبر کا اعلان سعد نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے بتایا کہ،’ والدہ 56 روز سے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کرگئیں۔’
-
انفوٹینمنٹ 20 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 40 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟