ٹیکنالوجی

آئی فون 16 کی لانچنگ پر سام سنگ کا ایپل پر طنز

نئے فون میں نیا کیا ہے؟

Web Desk

آئی فون 16 کی لانچنگ پر سام سنگ کا ایپل پر طنز

نئے فون میں نیا کیا ہے؟

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ایپل کمپنی نے مصنوعی ذہانت سے لیس آئی فون 16 سیریز لانچ کر دی ہے اور ساتھ ہی اپنی نئی مصنوعات بھی متعارف کروا دیں۔

گزشتہ روز ایپل پارک میں ہونے والے ایونٹ کے بعد سے ہی ایپل کی نئی پراڈکٹس سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں جن میں نیا آئی فون 16، 16 پرو، آئی پوڈز 4، ایپل واچ 10 اور واچ الٹرا 2 شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے آئی فون ماڈلز کی قیمتیں بھی جاری کردی ہیں جس کے مطابق آئی فون 16 پلس 899 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے۔

آئی فون 16 کی لانچنگ کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایپل کمپنی پر میمز بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

اسی دوران ایپل کی حریف سمجھی جانے والی کورین کمپنی سام سنگ نے بھی ایپل کے لانچ ایونٹ پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

'ایکس' پر سام سنگ کی جانب سے ایک پرانی پوسٹ ری شیئر کی گئی جس میں لکھا گیا تھا کہ ’جب آپ کے فونز فولڈ ہونے کے قابل ہوجائیں تو ہمیں بتائیے گا'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

سام سنگ امریکہ نے یہی پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ابھی تک انتظار کر رہے ہیں‘۔

اس پوسٹ کے ذریعے سام سنگ نے دراصل اس جانب اشارہ کیا ہے کہ ایپل ابھی تک فولڈ ایبل فون بنانے کی دوڑ میں ان سے پیچھے ہے۔

سام سنگ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کافی مذاحیہ کمنٹس کیے، ایک صارف نے لکھا ’آئی فون بھی فولڈ ہو سکتا ہے، مگر صرف ایک بار‘۔

تازہ ترین