جنت مرزا کی ’جاپانی فیشن انڈسٹری’ میں دبنگ انٹری
جنت مرزا کی پوسٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے جاپانی فیشن انڈسٹری میں اپنے ڈیبیو کا اعلان کردیا۔
لو لائف کے سبب خبروں کی زینت بننے والی،نازک نین نقش اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کے نام سے کون واقف نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت کی حامل جنت مرزا دیدہ زیب شخصیت اور سوشل میڈیا پوسٹس کے سبب خوب مقبولیت حاصل کیے ہوئی ہیں۔
تاہم بات کی جائے جنت مرزا کے فیشن سینس کی تو انہیں ہر روپ میں غضب ڈھانے کا فن باخوبی آتا ہے اور اسی فن کو استعمال کرتے ہوئے جنت مرزا نے پاکستان کے بعد اب عالمی فیشن انڈسٹری میں بھی اپنے حسن کے جلوے دکھانا شروع کردیے۔
حال ہی میں جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں اپنے ڈیبیو کا اعلان کیا، انہوں نے جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کیا جس کی جھلکیاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
واضح رہے کہ یہ ان کا عالمی فیشن انڈسٹری کی جانب بڑھتا پہلا قدم ہے جس نے نہ صرف انکی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا بلکہ لاکھوں فینز کو بھی خوشی سے جھومنے پر مجبور کردیا۔
مذکورہ پوسٹ میں انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئینسر کو جاپانی فیشن شو میں سرخ و جامنی مختلف لباس میں 2 مرتبہ ریمپ پر جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنے اس قدم اور ترقی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی پر منعقدہ فیشن شو میں ریمپ واک کر کے بےحد خوشی ہوئی۔