فلم / ٹی وی

عالیہ بھٹ کی فلم 'جِگرا' کس فلم کی کاپی؟

لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں فلموں کی کہانیوں میں مشابہت پائی جاتی ہے۔

ایمن ملک

عالیہ بھٹ کی فلم 'جِگرا' کس فلم کی کاپی؟

لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں فلموں کی کہانیوں میں مشابہت پائی جاتی ہے۔

لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں فلموں کی کہانیوں میں مشابہت پائی جاتی ہے۔
لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں فلموں کی کہانیوں میں مشابہت پائی جاتی ہے۔

کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس ‘دھرما پروڈکشن‘ کے بینر تلے مشہور فلمساز وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘جگرا‘ پر ریلیز سے قبل ہی ماضی کی فلم ’گمراہ’ کی کہانی کو نقل کرنے کا الزام لگ گیا۔

جگرا کی کہانی:

فلم جگرا ایک  ایسی ‘ویمن اسٹارر مووی‘ ہے جس میں ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ کو ایک اسٹرونگ اور پاور فُل کیریکٹر میں دکھایا گیا ہے۔

فلم میں عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا بہن بھائی کا کردار اداکررہے ہیں اور اسی وجہ سے ‘جگرا‘ کی کہانی ایک ایسے ‘جگرے والی لڑکی‘ کے گرد گھومتی ہے جو بھائی کی محبت میں کسی بھی مشکل کو عبور کرنے سے نہیں ڈرتی۔

جگرا پر الزامات کی برسات:

عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا کی ایکشن سے بھرپور فلم  ‘جگرا ‘11 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے بھارتی فلمی گروز کی جانب سے پیشگوئی کی جارہی ہے کہ یہ فلم کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالےگی۔

اس پیشگوئی کے بعد مداح جہاں اس فلم کا بے صبری سے انتطار کرتے نظر آرہے تھے وہیں فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی جگرا پر الزامات کی برسات ہوگئی۔

عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا کی فلم ‘جِگرا‘ کے ٹیزر کے بعد کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ فلم مہیش بھٹ کی ہدایت کردہ ماضی کی فلم ’گمراہ‘ کا ایک ایڈاپٹیشن (نقل) ہے۔

عالیہ بھٹ کی فلم 'جِگرا' کی کہانی اور  فلم 'گمراہ'  کی کہانیوں میں مشابہت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ‘جِگرا‘ ممکنہ طور پر ’گمراہ‘ کا نیا ورژن ہو سکتی ہے۔

’گمراہ’ کی کہانی:

فلم 'گمراہ' 1993 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ایک کامیاب فلم تھی جس میں سنجے دت اور سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنی زندگی کی محبت کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک چلا جاتا ہے، بعد ازاں اسے غیر ملک میں قید کرلیا جاتا ہے۔

اس مماثلت کے بعد کئی نیوز آؤٹ لیٹس کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ دونوں فلموں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ’گمراہ‘ میں ایک شخص اپنی محبوبہ کو بچاتا ہے، جبکہ ’جِگرا‘ میں ایک لڑکی اپنے بھائی کو بچانے کے لیے کوشاں ہے۔

الزامات کے بعد مہیش بھٹ کا بیان:

جگرا اور گمراہ میں مماثلت کے بعد نقل کے الزامات پر  مہیش بٹ کا بھی بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ’گمراہ’ میرے کیریئر کے اس دور میں آئی جب میں لاپرواہ اور سست ہو گیا تھا حالانکہ مجھے اس میں عظیم سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن جہاں تک ’جِگرا‘کی بات ہے، یہ بالکل مختلف فلم ہے۔‘

خیال رہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ 'جِگرا' کی کہانی واقعی 'گمراہ' سے کتنی ملتی جلتی ہے یا یہ محض ایک اتفاق ہے۔

کیونکہ عموماً فلمی دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ پرانی کہانیوں کے عناصر کو نئی فلموں میں شامل کیا جاتا ہے، لیکن جب تک فلم ریلیز نہیں ہوتی، یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا واقعی 'جِگرا' نے 'گمراہ' کی کہانی سے کوئی متاثرہ عناصر لیے ہیں یا نہیں۔