ڈراما ’من جوگی’ نے ناظرین کی آنکھوں میں دھول جھونک دی
ڈرامے کا ایک سین دھوکا دہی پر مشتمل
نجی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا نیا ڈراما سیریل ’من جوگی’ نے اپنے ناظرین کی آنکھوں میں دھول جھونک دی۔
ڈراما سیریل ’من جوگی’ اپنی چند ہی اقسط سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔اس ڈرامے نے جہاں آن ائیر ہوتے ہی عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل کی وہیں اس کہانی کی حساسیت ‘ کرداروں کی منجھی ہوئی اداکاری اور بھرپور عکاسی نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
من جوگی کی کاسٹ اور کہانی:
اس ڈرامے کو پروڈیوسر سلطانہ صدیقی کی پروڈکشن میں تیار کیاگیا ہے جبکہ اسکی کہانی ظفر معراج نے لکھی ہے۔کاشف نثار کی ہداہت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں بلال عباس خان، سبینا فاروق، گوہر رشید، عاصمہ عباس، ٹیپو شریف اور دیگر شامل ہیں۔
یہ ڈراما اپنی نوعیت کے حساب سے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں ’حلالہ’ جیسے حساس موضوع کو دکھایا گیا ہے، کہ لوگ کس طرح اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
بلال عباس نے اس میں ابراہیم کا کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ سبینا ’عالیہ’ اور گوہر رشید ’شبیر’ کے مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔
اس کہانی میں ابراہیم کو مثبت کردار میں پیش کیا گیا ہے جو خدا سے ڈرنے والا شخص ہے اور عالیہ کی مدد کر رہا ہے جب کہ شبیر کو سیاسی طاقت حاصل ہے۔ جو غصے کی اور تعیش کی حالت میں اپنی بیوی عالیہ کو طلاق دے کر اسے ابراہیم کیساتھ حلالہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
تاہم اس کہانی میں اس وقت ٹوئسٹ آیا جب ابراہیم سے نکاح کرنے کے بعد عالیہ نے حلالہ نہ کرنے اور ابراہیم کے نکاح میں رہنے کا فیصلہ کیا اور شبیر سے جان بچانے کیلئے در در کی ٹھوکرے کھانے ہر مجبور ہوگئے۔
کہانی کا مقصد:
سلطانہ صدیقی قبل ازیں جو ’ زندگی گلزار ہے’ جیسا بلاک بسٹر ڈراما پیش کرچکی ہیں اور ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ اپنے ناظرین کے سامنے کچھ ایسا پیش کریں جو نہ صرف ان کی تفریح بلکہ تربیت کا بھی باعث ہو‘۔
اور انہوں نے اس مقصد کیلئے من جوگی کی صورت میں ایک ایسی کہانی پیش کی جو معاشرے کے مردوں کے عمومی رویئے کو اجاگر کرتی ہے۔
ایک ایسا مرد جو اپنے غصے کو جائز سمجھتے ہوئے بے شمار ناجائز کام کرتا ہے اور پھر اس کے نتائج بھگتنے پر آمادہ نظر نہیں آتا‘ یہ کہانی ہے ایک ایسی عورت کی جس کی ساری زندگی اس خوف کے حصار میں رہتی ہے کہ اس کا شوہر اپنے غصے کے نتیجے میں اس کی زندگی میں کون سا سیاہ باب رقم کردے گا۔
یہ داستان ہے ان لوگوں کی جو مذہبی معاملات کا رخ اپنی سمجھ کے مطابق موڑنے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔
من جوگی کا وائرل سین دھوکا دہی پر مبنی؟
اگر چہ من جوگی کی کہانی اب تک کی اقساط میں ناظرین کی اولین پسند بنی ہوئی ہے تاہم اس ڈرامے میں ایک ایسا سین بھی شامل تھا جس میں ابراہیم اور عالیہ کو جان بچانے کیلئے سائیکل پر سوار ہوتے رات کی تاریکی میں سنسان سڑک پر دیکھا گیا۔
پہلی نظر میں سائیکل پر سوار ہوتے دو لوگ تو بظاہر بلال عباس اور سبیا فاروق تھیں جو کہ آگے چل کر سائیکل سے بری طرح تر گرجاتے ہیں جو حقیقت سے قریب تر فلمایا گیا تھا۔
جبکہ اس سین کی حقیقت کی بات کریں تو ان کرداروں کو سائیکل سے گرنے والے سین میں دو مختلف شخص کیساتھ تبدیل کردیا گیا تھا جو کسی اور نے ادا کیا۔اور کیمرے کی صفائی سے بلال اور سبیا کو سڑک پر گرتا ہوا دکھایا گیا۔
اسٹنٹ کردار ادا کرنے والے کون؟
اس کردار میں سائیکل سے گرنے والے بلال عباس اور سبینا فاروق کے متبادل شخصیات کی بات کریں تو اس سین کو ایتھلیٹ اویس نے ادا کیا جو کہ پیشہ ورانہ لحاذ سے نامور فائٹر اور باکسر ہیں۔
جبکہ انکے ہمراہ سبینا کا کردار ادا کرنے والی لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ ڈیجیٹل کیرئیٹر مار ریز گل ہیں۔
اس حقیقت کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا صارفین حیران و پریشان ہوگئے بلکہ متضاد تبصروں سے اپنی رائے کا اظہار کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔
-
ٹیکنالوجی 17 منٹ پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 21 منٹ پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟
-
فلم / ٹی وی 43 منٹ پہلے
رنویر سنگھ کا 20 سال چھوٹی اداکارہ کیساتھ رومانس، مداح برہم
-
انفوٹینمنٹ 57 منٹ پہلے
شاہ رخ کا اصل نام ’ابھینؤو’؟ گوری خان کا تہلکہ خیز انکشاف