خودکشی سے قبل والد انیل نے بیٹیوں کو کال کرکے کیا کہا؟
بھارتی میڈیا نے ملائکہ اور امرتا کی والد سے آخری بات چیت شیئر کردی
بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور امریتا اروڑا کیلئے بدھ کی صبح اپنے والد کی خودکشی کی دردناک خبر کے ساتھ بیدار ہوئیں۔
علی الصبح بھارتی میڈیا پر یہ خبر نشر ہوئی کہ بالی وڈ سپر اسٹار ملائکہ اروڑا کے سوتیلے والد انیل مہتا نے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس میں دعوٰی کیا جارہا ہے کہ ‘انیل مہتا کی جانب سے خودکشی سے قبل آخری فون کال اپنی دونوں بیٹیوں ملائکہ اور امرتا کو کیں گئی تھیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ‘تھک گئے ہیں‘۔
خودکشی سے قبل بیٹیوں کو کال
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ‘انیل مہتا‘ نے خودکشی کے اقدام سے چند لمحے قبل ملائکہ اور امرتا کو فون کیا اور کہا کہ ‘میں تھک گیا ہوں‘ اور پھر جان دیدی۔
میڈیا کے مطابق اداکارہ ملائکہ کی والدہ جوائس نے پولیس کو بتایا کہ جب ان کے شوہر انیل نے خودکشی کی تو وہ گھر میں موجود تھیں۔
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انیل عموماً اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں بیٹھ کر روزانہ صبح اخبارات پڑھتے تھے لیکن آج جب وہ انہیں دیکھنے بالکونی میں گئیں تو وہ جان دے چکے تھے۔
اداکارہ مائکہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر ‘انیل مہتا‘ کو صحت کا کوئی بنیادی مسئلہ نہیں تھا وہ بلکل تنددرست تھے اسلئے ان کا ایسا اقدام اٹھانا ناقابلِ یقین ہے۔
ممبئی پولیس کا بیان
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ملائکہ و امرتا کے والد کی جانب سے اپنی جان لینے کا عمل خودکشی تھا یا قتل اس حوالے سے تفتیش جاری ہیں جس کیلئے پولیس اپنی کاروائی کررہی ہے۔
پولیس کی جانب سے اداکارہ ملائکہ کے سوتیلے والد ‘انیل مہتا‘ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کرتے ہوئے اپنے اسٹیٹمنٹ میں کہنا تھا کہ ‘ہم تمام زاویوں سے حادثے کی تفتیش کر رہے ہیں، فرانزک ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں‘۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ‘ ہم ہر پہلو کی تفصیل سے تفتیش کر رہے ہیں ابتدائی طور پر جمع ہونے والے ایویڈنس کو دیکھیں تو یہ مبینہ خودکشی معلوم ہوتی ہے تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے‘۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اسٹار ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد انکی رہائش گاہ پہنچنے والوں میں بالی وڈ کی بڑی بڑی نامور شخصیات کے نام سرِفہرست ہے جن میں ملائکہ کے سابق سسرالیوں سمیت سابق بوائے فرینڈ ‘ارجن کپور‘ بھی شامل ہیں۔
-
وائرل اسٹوریز 15 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 59 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 1 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار