وائرل اسٹوریز

ویڈیو، ایمن خان کی بھارتی رومانوی گانے پر دلکش ادائیں

ایمن کا دلکش جوڑا کس کا شاہکار؟

Web Desk

ویڈیو، ایمن خان کی بھارتی رومانوی گانے پر دلکش ادائیں

ایمن کا دلکش جوڑا کس کا شاہکار؟

پاکستانی سابقہ اداکارہ ایمن خان کی بھارتی رومانوی گانے پر بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ایمن خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن اب وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں اور یوٹیوب وی لاگنگ کرتی نظر آتی ہیں۔

ایمن خان نے منیب بٹ سے سال 2018 میں محبت کی شادی کی جس کے ایک سال بعد انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور گزشتہ سال ایک اور ننھی پری کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔

ایمن خان تیار ہونے کی شوقین ہیں اور اسکی عکاسی انکا انسٹاگرام اکاؤنٹ کرتا ہے جس پر وہ خوب تیار ہوکر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

ایمن خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہلکا گرین دلکش جوڑا پہی نظر آئیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو میں ایمن خان کو خوب سجے سنورے ادائیں دیتے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا دلکش لباس انکے حسن میں چار چاند بھی لگا رہا ہے جو فیشن ڈیزائنر ’محسن نوید رانجھا‘ کا شاہکار ہے۔

ویڈیو پر ایمن خان نے بھارتی فلم 'بولے چوڑیاں‘ کا گانا ’تم پہ ہم تو‘ لگایا اور ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

کمنٹ سیکشن میں مداح ایمن خان کے حسن اور دلکشی کی کھل کر تعریف کر تے نظر آرہے ہیں۔