فیشن

سلمان خان کی ہیروں جڑی ’لگژری گھڑی’ کی دھوم

سلمان خان کو نہیں بلکہ گھڑی کو سلمان کے ہاتھ کی زینت بننے کا اعزاز مل گیا

Web Desk

سلمان خان کی ہیروں جڑی ’لگژری گھڑی’ کی دھوم

سلمان خان کو نہیں بلکہ گھڑی کو سلمان کے ہاتھ کی زینت بننے کا اعزاز مل گیا

سلمان خان کو نہیں بلکہ گھڑی کو سلمان کے ہاتھ کی زینت بننے کا اعزاز مل گیا
سلمان خان کو نہیں بلکہ گھڑی کو سلمان کے ہاتھ کی زینت بننے کا اعزاز مل گیا

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ہیروں  جڑی گھڑی نے سوشل میڈیا سمیت فیشن کی دنیا میں آگ لگادی۔

معصومانہ شخصیت، نٹ کھٹ انداز اور چلبلی اداکاری کے سبب انڈسٹری میں راج کرنے والے سلو بھائی عرف سلمان خان کی یوں تو پوری دنیا ہی دیوانی ہے تاہم انکا فیشن سینس بھی انہیں ایک انفرادی پہچان دلوانے سے پیچھے نہیں ہوتا۔

سلیبرٹیز کی شادی کی تقریبات ہوں یا فلمی ایونٹس سلمان خان ہمیشہ اپنے مخصوص انداز اور فیشن سینس کے سبب تمام فنکاروں پر بازی لے جاتے ہیں۔

لگژری جیولری اور گھڑیوں کی کمپنی جیکب اینڈ کو کے بانی ،امریکی جیولری ڈیزائنرجیکب عربو کی جانب سے حال ہی میں  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس انہیں سلمان خان کے ہاتھ میں ہیروں جڑی خوبصورت ترین گھڑی "بلینیئر تھری پہناتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں جیکب کو سلمان خان کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ سلو بھائی کی کلائی میں  گھڑی آتے ہی دونوں ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس سلور گھڑی میں تقریبا 714 سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں، جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں جیکب عربو نے لکھا کہ،’میں کبھی کسی کو اپنی بلینیئر گھڑی نہیں پہننے دیتا، لیکن سلمان خان کے لیے میں نے ایک استثنا کیا۔’

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سلمان خان کے ہاتھ میں لگژری گھڑی دیکھ کر فینز کی رال ٹپکنے لگی۔ جبکہ ساتھ ہی مداحوں نے اس ویڈیو پر محبت کی برسات کردی۔

 ایک مداح نے لکھا: "سلمان خان نے گھڑی نہیں پہنی، بلکہ گھڑی کو سلمان خان کی کلائی میں آنے کا اعزاز حاصل ہوا۔" 

ایک اور مداح نے لکھا: "گھڑی اس لیے قیمتی ہو گئی کیونکہ اسے سلمان خان نے پہنا۔" ایک اور تبصرے میں لکھا گیا: "اب آپ کی گھڑی کی مانگ اور بھی بڑھ جائے گی۔"

لگژری گھڑی کی تفصیلات:

واضح رہے کہ سلمان خان کی کلائی میں چمکتی دمکتی یہ لگژری گھڑی جیکب اینڈ کو کی ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 714 سفید ہیروں سے مزین ہے۔

اطلاعات کےمطابق اس گھڑی کے اندرونی دائرے میں 152 سفید زمرد کٹ ہیرے جڑے ہیں جبکہ ہر حصے میں 76 ہیرے موجود ہیں۔

علاوہ ازیں  اس کے بریسلٹ میں 504 سفید زمرد کٹ ہیرے جڑے ہیں، اور گھڑی کے موومنٹ برج کو 57 بیگیٹ کٹ ہیرے سے سجایا گیا ہے جس کی کل تعداد 714 سفید ہیرے بنتی ہے۔

تازہ ترین