اسکینڈلز

آئمہ بیگ اور زین احمد کے افیئر کی خبریں سرگرم

آئمہ بیگ کو دوسری محبت مل گئی، زین احمد سے کیا تعلق؟

Web Desk

آئمہ بیگ اور زین احمد کے افیئر کی خبریں سرگرم

آئمہ بیگ کو دوسری محبت مل گئی، زین احمد سے کیا تعلق؟

آئمہ بیگ اور  زین احمد کے افیئر کی خبریں سرگرم

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک زین احمد سے افیئر کا اشارہ دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

گزشتہ چند سالوں سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہیں جن میں انکی منگیتر و اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنا اور گیت ’فنکاری‘ پر گلوکار و میوزک کمپوزر ساحر علی بگا سے لفظی تکرار شامل ہے۔

آئمہ بیگ کا اب نام پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک زین احمد کے ساتھ جوڑا جارہا ہے جس کی وجہ دونوں کی ایک ساتھ لی گئیں تصاویر وائرل ہونا ہے۔

زیرِ گردش یہ تصاویر کہیں سے لیک نہیں ہوئیں بلکہ خود آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور اسٹوری اور پوسٹ شیئر کیں۔

دونوں متعدد مرتبہ ایک ساتھ بپلک میں بھی نظر آئے ہیں جس کے سبب مداح کشمکش کا شکار ہیں کہ آیا دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوچکے ہیں یا یہ فقط دوستی کے رنگ ہیں۔

اگرچہ دونوں نے یہ اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر  دونوں کے افیئر کی خبریں ہی سرگرم ہیں جبکہ متعدد کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ دونوں جلد کوئی پراجیکٹ ایک ساتھ کرنے والے ہیں۔

جہاں ایک طرف آئمہ بیگ اپنے سپر ہٹ گانوں اور منفرد آواز کے سبب شہرت کے آسمان کو چھونے میں کامیاب ہیں وہیں زین احمد اپنے ٹرینڈ سیٹنگ ڈیزائنس کے سبب فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اس سے قبل اداکار شہباز شگری کو ڈیٹ کر رہی تھیں اور دونوں نے منگنی بھی کرلی تھی پر 2022 میں دونوں نے تعلق توڑ لیا۔

زین احمد کون ہیں:

زین احمد اس مشہور فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک ہیں جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرلی ہے۔

راستہ‘ ایک ہوم گراؤن برانڈ ہے جو جنوبی ایشیائی ثقافت اور کلچر کو اپنے روز مرہ کے کپڑوں کے ذریعے اجاگر کرتا ہے، اس میں خواتین اور مردوں کے ملبوسات ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

زین احمد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے جنہوں نے 2018 میں اسٹریٹ ویئر برانڈ کی بنیاد رکھی۔

زین احمد کا برانڈ ’راستہ‘ ووگ میگزین میں فیچر بھی ہوا جبکہ ’راستہ‘ کے ملبوسات بالی وڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر ، ریپر فرینچ مونٹانا اور اوسکر انعام یافتہ رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔

تازہ ترین