ہم ایوارڈز: پاکستانی اداکارائیں یا پرستان سے آئیں پریاں، کس نے کیا پہنا؟
حسیناؤں کے دلکش لُکس کی تفصیل
معروف شخصیات کا پریزینٹیبل نظر آنا بہت ضروری مانا جاتا ہے کیونکہ انکا لُک ہی انکی پہچان بنتا ہے اور اگر بات کی جائے شوبز ستاروں کی تو انکو اپنا لُک دلکش بنانے کیلئے جتنے بھی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں وہ خوشی خوشی بیل لیتے ہیں کیونکہ شوبز ستارے اپنی پُرکشش شخصیت سے بھی لوگوں کو اپنی جانب مائل کرتے ہیں۔
لُکس کی دوڑ میں کیا خواتین بلکہ مرد حضرات بھی کسی سے کم نہیں اور ہر کوئی اپنے ہیئر اسٹائل، ڈرسینگ اور میک اپ کے حوالے سے فکرمند نظر آتا ہے۔
اگرچہ اداکار و اداکارائیں ٹی وی اسکرینز پر تو ایک خاص لائٹ، میک اپ اور کیمرا اینگلنگ کے سبب دلکش نظر آتے ہیں لیکن جب بات آتی ہے پبلک اپیئرنس کی تو سب کو یہی فکر لاحق ہوجاتی ہے کہ ایسا لُک لیا جائے جو انکے حسن کو بغیر مخصوص لائٹننگ بھی چار چاند لگادے۔
ایوارڈ شوز میں شرکت شوبز ستاروں کیلئے بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ ان ایونٹس میں وہ اپنے ڈراموں یا فلموں کے کرداروں سے ہٹ کر اپنی خود کی شخصیت اور فیشن سینس کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایوارڈ شوز میں شوبز ستاروں کے لُک سوشل میڈیا پر تبصروں کی وجہ لازمی بنتے ہیں۔ اگر کسی ستارے کا لُک دلکش لگے تو سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پُل باندھے جاتے ہیں لیکن اگر لُک توقعات پر پورا نہ اتر سکے تو شدید ٹرول بھی کیا جاتا ہے جس سے ہر ایک شوبز ستارہ خوفزدہ رہتا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’ہم‘ نے اپنی سالوں سے جاری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کا انعقاد کیا جس میں فنکاروں کو مختلف انعامات سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی حسینائیں بھی سج سنور کر پہنچیں اور اپنی دلکش لُکس سے دیکھنے والوں پر بجلیاں گراتی دکھیں۔
تمام اداکاراؤں کے لُکس پر سوشل میڈیا صارفین نے باریک بینی سے تبصرہ کیا لیکن پہلی مرتبہ کسی بھی اداکارہ کا لُک نازیبا قرار نہیں دیا گیا کیونکہ ماضی کے مقابلے میں اس مرتبہ حسیناؤں نے بہتر ڈریسنگ کی۔
آئیں پاکستانی حسیناؤں کے ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کے ان چند دلکش لُکس کا ذکر کرتے ہوئے جو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پسند کیے گئے۔
کبریٰ خان:
کبریٰ خان اداکاری کے علاوہ اپنے دلکش لُکس اور بہترین فیشن سینس کے سبب بھی مشہور ہیں۔ وہ نہ صرف مشرقی بلکہ مغربی طرز کے ملبوسات بھی بخوبی پہننا جانتی ہیں اور ہر جوڑے میں قیامت ڈھاتی ہیں۔
’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ میں ہر ایک ستارہ سج سنور کر مہنگے اور دلکش ملبوسات پہن کر اپنے لُک کو چار چاند لگا کر پہنچا لیکن کبریٰ خان کا لُک میدان مارتا نظر آیا۔
یہ بھی پڑھیے: کبریٰ خان کے باربی ڈول لُک کے سب دیوانے
کبریٰ خان نے اس موقع پر لندن کے کلاتھنگ برانڈ 'ایٹیلیس' کا ہلکا گلابی گاؤن پہنا جس کی باڈی پر بنا دلکش کام اور اس کی ٹشو کی اسٹائلش آستین گیم چینجر ثابت ہوئیں۔
کبریٰ خان نے اس لُک کو مزید دلکش بناتے ہوئے اپنی زلفوں کو بے جا اسٹائل دینے کے بجائے سلیک جیل بن بنایا جبکہ کانوں میں چھوٹے بُندے پہنے اور اس کے علاوہ کوئی زیور پہننے سے گریز کیا البتہ اداکارہ نے اس مرتبہ بھی فلسطین کی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھ میں فلسطین کے جھنڈے کے رنگوں والا رِسٹ بینڈ پہنا۔
یمنیٰ زیدی:
ڈراما ’تیرے بن‘ ، ’پیار کے صدقے‘ اور ’انکار‘ جیسے ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والی یمنیٰ زیدی کی پُرکشش شخصیت پر ہر ایک لباس ہی جچتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہر لُک بغیر کسی ڈر کے اپنا لیتی ہیں۔
یمنیٰ زیدی جو اکثر مشرقی طرز کے ملبوسات پہنی نظر آتی ہیں ’ہم اسٹائل ایوارڈز میں سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ شمری اسکرٹ پہنی نظر آئیں۔
یمنیٰ زیدی کا یہ مغربی طرز کا اسٹائلش لباس پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے ڈیزائن کیا۔
یمنیٰ زیدی نے اپنے لُک کو سادہ رکھتے ہوئے سلیک جیل بن بنایا جبکہ گلے کو خالی چھوڑتے ہوئے کانوں میں سفید موتی لٹکتے بندے پہنے۔
یمنیٰ زیدی نے اپنا میک اپ بھی ہلکا رکھا جو انکی دلکشی میں مزید اضافہ کرتا معلوم ہوا۔
سونیا حسین:
پاکستانی سری دیوی کہلائی جانے والی سونیا حسین نے بھی ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ میں دلکش نظر آنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑی اور ایک ایسے پہناوے کا انتخاب کیا جو ہر صنفِ نازک کے حسن میں چار چاند لگانے کیلئے مشہور ہے۔
سونیا نے لال ساڑھی پہنی جو سلک کے کپڑے سے تیار کی گئی جبکہ اس پر سنہرا کام گیم چینجر ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: سونیا حسین کی ‘دیسی گرل وائبز‘ نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا
اس دلکش ساڑھی کا انتخاب سونیا حسین نے پاکستانی برانڈ ’میوز لکس‘ کی حسین کلیکشن سے کیا جو فیشن کے متوالوں کو بے حد پسند آئی۔
سونیا حسین نے اپنے لُک کو مزید دلکش سیاہ زلفوں کو کرل کر کے بنایا جبکہ میک اپ بھی انکے حسن میں اضافے کا سبب بنا۔
رمشا خان:
رمشا خان نے ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ میں دو مختلف لُکس اپنائے ایک نگوں جڑی باڈی کے ساتھ دلکش پرنٹ والی سلک اسکرٹ جبکہ دوسرا لُک دیسی رکھتے ہوئے انہوں نے آسمانی ساڑھی پہنی۔
رمشا خان کے یہ دونوں ہی جوڑے معروف فشین ڈیزائنر نومی انصاری کی کلیکشن میں سے منتخب کیے گئے جو رمشا خان کے حسن میں اضافہ کرنے کی وجہ بنے۔
رمشا خان نے دونوں ہی لُکس میں ہیئر اسٹائل یکساں رکھتے ہوئے آڑھی مانگ پر کرل کر کے زلفیں کھولیں جبکہ میک اپ بھی ملبوسات کی مناسبت سے آن پوائنٹ کیا۔
عروہ حسین:
عروہ حسین نے ستاروں سے سجی اس تقریب میں مکمل دیسی لُک کا انتخاب کرتے ہوئے پاکستانی برانڈ ’خاکہ‘ کے نیلے انگرکھا کے ساتھ کورین سلک کا دلکش شرارہ پہنا جو انکے حسن کو چار چاند لگا گیا، اس لباس کی تیاری کیلئے کورین را سلک کا استعمال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین کے مہنگے ترین جوڑے کی مکمل تفصیلات
عروہ حسین نے ہیئر اسٹائل میں بھی دیسی انداز اپنایا اور چوٹی باندھی جبکہ کانوں میں سہاروں کے ساتھ بھاری جھمکے بھی پہنے۔
خوبصورتی میں اپنی مثال آپ اس جوڑے کی قیمت کی بات کریں تو خاکا آفیشل کی ویب سائٹ کے مطابق اس پشواس کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔
جبکہ 3 گز پر بنے ہوئے صرف آرگنزا کے خوبصورت دوپٹے کی قیمت 14 ہزار روپے ہے۔
ماورا حسین:
ماورا حسین نے رنگا رنگ تقریب میں ستارے جڑی آئیوری اور گولڈ میکسی پہنی اور اپنے فیشن گیم کو اسٹرانگ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین کے سادگی میں بھی بھرپور جلوے
ماورا حسین کی یہ دلکش میکسی پاکستان کے کلاتھنگ برانڈ ’میوز لکس‘ کا شاہکار تھی جس کے ساتھ آرگینزا کا دوپٹہ لُک کو چار چاند لگا رہا تھا۔
ماورا نے اس چمکتی دھمکتی میکسی کی مناسبت سے دیگر لُک سادہ رکھی اور بالوں کو جوڑے میں سلیک جیل بن بنایا اور میک اپ ہیوی نہیں بلکہ نیچرل رکھا۔
ہانیہ عامر:
’میرے ہمسفر‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں بہترین اداکاری سے سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہانیہ عامر نے بھی ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ میں شرکت کرتے ہوئے اپنا لُک کیوٹ رکھا کیونکہ یہی کیوٹنس انکی پہچان بھی ہے۔
ہانیہ عامر نے اس رنگا رنگ تقریب میں ہلکا گلابی باڈی کون پہنا جس میں انکی دلکشی آسمان سے باتیں کرتی نظر آئی۔
ہانیہ عامر کا یہ دلکش جوڑا جو انہیں کسی 'گُڑیا' جیسا حسین بنا رہا تھا لندن کی فیشن کمپنی 'ہاؤس آف سی بی' کا شاہکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کو 'گڑیا' بناتا لباس کتنا مہنگا؟
ہانیہ عامر کے لُک کو مزید دلکش انکے گلے میں پہنا گیا موتیوں کا سادہ ہار اور کانوں کے بُندے بنا رہے تھے جو 'دیا جیولری' کے ہیں۔
ہانیہ عامر کا سمپل لیکن دلکش ہیئر اسٹائل پاکستان کے معروف سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ بابر ظہیر نے بنائے۔
ماہرہ خان:
سپر اسٹار ماہرہ خان نے اس تقریب کیلئے تین مختلف لُکس سوچے اور ان تینوں ہی لُکس میں ماہرہ خان بے انتہا دلکش نظر آئیں۔
ماہرہ خان نے پری ایونٹ شوٹ کیلئے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر فراز منان کی گولڈ بلاؤز اور اسکرٹ پہنی جبکہ ساتھ دلکش دوپٹہ بھی گلے میں پہنا۔
ماہرہ خان نے ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ ٹوئننگ کی اور سیاہ تھری پیس سوٹ پہنا جس میں کلاتھنگ برانڈ ’دی ایٹیلیئر لندن‘ اور مشہور لگژری برانڈ ’جمی چو‘ کے شاہکار شامل ہیں۔
اس لباس کے ساتھ ماہرہ خان نے سلور نگوں والی ہائی ہیلز پہنیں جبکہ کانوں میں ’ورساچی‘ کے بڑے بندے پہنے اور میک اپ اپنے دوست بابر ظہیر سے ہی کروایا۔
علاوہ ازیں ماہرہ خان نے پرفارمنس کے دوران اپنی پہچان لانگ فراک پہنی اور سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔
سحر خان:
ڈراما ’فیری ٹیل‘ سے خاص شہرت پانے والی سحر خان نے اس تقریب میں خود کو سب سے منفرد بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ایمرلڈ گرین میکسی پہنی جو پاکستانی مشہور کلاتھنگ برانڈ ’ثانیہ مسکتیا‘ کی ڈیزائن کردہ تھی۔
سحر خان نے ’بریان ولیم‘ سے اپنا ہلکا اور دلکش میک اپ کروایا جبکہ انہوں نے اپنے ہیئر اسٹائل کو نیٹ اینڈ کلین رکھتے ہوئے سلیک جیل بن ہی بنوایا۔
سحر خان کے لُک کو چار چاند لگانے میں زیورات نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ سحر خان نے گلے میں ایمرلڈ گرین اور ڈائمنڈ نماں نگوں والا بھاری ہار پہنا جبکہ کانوں میں اس کے میچنگ بندے بھی پہنے۔
حبا بخاری:
’فتور‘ ، 'جان نثار' اور 'دیوانگی' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری کی ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ میں شرکت بے انتہا خاص تھی اور اس کی وجہ انکا اپنی پریگنینسی کا اعلان کے بعد پہلی مرتبہ کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنا تھا۔
اگرچہ انکے مداح انکے لُک کو دیکھنے کیلئے بے صبر تھے لیکن حبا بخاری کا لُک تعریف کے بجائے تنقید کا نشانہ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیے: حبا بخاری کا 'بےبی بمپ' دکھاتا لباس لاکھوں کا نکلا
حبا بخاری نے لندن کے مشہور کلاتھنگ برانڈ 'سیلف پورٹریٹ' کی اولِو گرین شرمی میکسی پہنی جس میں اسکرٹ اور باڈی الگ الگ تھی۔
یہ میکسی ایک ایسے کپڑے سے تیار کی گئی جس پر قریب قریب چھوٹے نگ لگے ہوئے تھے اور یہی اس میکسی کو چمکدار بنا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: ایوارڈ شو میں حبا بخاری کا 'بےبی بمپ' دکھاتا لُک'بیہودہ' قرار
حبا بخاری نے اس مہنگے لباس کے ساتھ لُک سادہ رکھی اور بیچ کی مانگ پر زلفیں سیدھی کھول کر کانوں میں چھوٹے سے بُندے پہنے اور اسکے علاوہ کوئی زیور نہیں پہنا۔
-
کھیل 15 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 38 منٹ پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 42 منٹ پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟
-
فلم / ٹی وی 1 گھنٹے پہلے
رنویر سنگھ کا 20 سال چھوٹی اداکارہ کیساتھ رومانس، مداح برہم