انفوٹینمنٹ
بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں کی لسٹ میں سرِفہرست کون؟
فلمی دنیا سے غائب ہونے کے باوجود اداکارہ کو یہ اعزاز کیسے مل گیا؟
بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں کی لسٹ میں سرِفہرست کون؟
فلمی دنیا سے غائب ہونے کے باوجود اداکارہ کو یہ اعزاز کیسے مل گیا؟
سال 2024 اپنے اختتام سے محض چند مہینے دور ہے، جوں جوں سال اپنے اختتام کی جانب بڑھتا ہے مشہور شخصیات کی سالانہ کارکردگی یا کامیابی کے حوالے سے میڈیا پر خبریں شائع ہوتی ہیں۔
آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں کی فہرست میں کس اداکارہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے۔
امیر ترین بھارتی اداکارہ کون؟
بھارتی ویب سائٹ ہورُن انڈیا رِچ لسٹ 2024 کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے سب سے زیادہ دولت کے ساتھ بھارت کی سب سے امیر ترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، رپورٹس کے مطابق اداکارہ کُل 4 ہزار 600 کروڑ بھارتی روپے کی مالک ہیں۔
1990 کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اسٹار جوہی چاولہ نے اپنی دولت کی بدولت اداکارہ ایشوریا رائے، دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی ہم عصر اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بالی وڈ کی دلکش اداکارہ جوہی چاولہ نے فلمی میدان میں اپنی تقریباً غیر موجودگی کے باوجود بھی مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافے کا سلسلہ بحال رکھا ہوا ہے جس میں انڈین پیریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں شاہ رُخ خان کے ہمراہ کولکتہ نائٹ رائڈرز میں انکی شراکت داری سرِفہرست ہے۔
صرف یہی نہیں اداکارہ جوہی چاولہ نے ایک ہزار کروڑ سے زائد دولت رکھنے کا ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے کیونکہ ابھی تک کسی اور بھارتی اداکارہ کی دولت ایک ہزارکروڑ بھارتی روپے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔
ہورُن انڈیا رِچ لسٹ 2024 کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ اس کیٹیگری میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 7 ہزار 300 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے ساتھ سب سے امیر ترین اداکار ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



