فلم / ٹی وی

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کُل اقساط کتنی؟ راز فاش ہوگیا

فہد مصطفیٰ کی نئی ویڈیو اہم انکشاف کرگئی

Web Desk

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کُل اقساط کتنی؟ راز فاش ہوگیا

فہد مصطفیٰ کی نئی ویڈیو اہم انکشاف کرگئی

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کُل اقساط کتنی؟ راز فاش ہوگیا
’کبھی میں کبھی تم‘ کی کُل اقساط کتنی؟ راز فاش ہوگیا

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کے سبب ڈراما 'کبھی میں کبھی تم' کے دیوانوں نے ڈرامے کی کُل اقساط کا اندازہ لگا لیا۔

ٹی آر پیز چارٹ میں اپنا مقام بنانے والا ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ ان دنوں اپنی منفرد اسٹوری لائن کے سبب پاکستان میں بے حد مقبول ہے اور کیا خواتین بلکہ مرد بھی اس ڈرامے کو شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی دو بھائیوں اور انکی بیویوں کے گرد گھوم رہی ہے جن میں سے بڑا بھائی عدیل (عماد عرفانی)  پیسوں کی لالچ میں اپنی باس رباب (نعیمہ بٹ) کیلئے اپنے والد کے دوست کی بیٹی شرجینا (ہانیہ عامر) سے شادی کرنے سے انکار کردیتا ہے جبکہ اسی اثناء میں چھوٹا بھائی مصطفیٰ (فہد مصطفیٰ)  شرجینا سے شادی کرلیتا ہے جس کے بعد ڈرامے کی کہانی دلچسپ موڑ کے ساتھ ناظرین کی توجہ سمیٹ گئی۔

جہاں شرجینا کے اچھے اخلاق اور پوزیٹو نیچر نے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے وہیں رباب کا منفی کردار بھی صحیح معنوں میں شرجینا کی مقبولیت کو ٹکر دے رہا ہے اور کردار کو بخوبی نبھانے پر جہاں مداح انکے کردار سے نفرت کر رہے ہیں وہیں بطور اداکارہ نعیمہ بٹ کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

جہاں ابھی تک ڈرامے کی 20 اقساط نشر کی جا چکی ہیں اور آئے دن فہد مصطفیٰ ڈرامے کے کبھی بی ٹی ایس تو کبھی ریٹنگ پوسٹر شیئر کر رہے ہیں لیکن انکی نئی پوسٹ ڈرامے کی اقساط سے متعلق اہم انکشاف کرگئی۔

فہد مصطفیٰ نے ’انٹرویل‘ کے ٹائٹل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پہلے ڈرامے کا وہ سین شامل کیا گیا جس میں شرجینا، مصطفیٰ سے شادی کرنے کیلئے سوال کرتی ہے کہ ’کیا تم کروگے مجھ سے شادی؟‘ اور اس کے بعد 20ویں قسط کا سین لگایا گیا جس میں چوری کا الزام لگنے پر مصطفیٰ، شرجینا سے پوچھتا ہے کہ ’مجھے نہیں رہنا یہاں، ساتھ چلوگی یا یہیں رہوگی؟‘ جس پر شرجینا کہتی ہے کہ ’تم جہاں جاؤگے تمھارے ساتھ جاؤنگی‘ اور بائیک پر بیٹھ کر گھر چھوڑ جاتے ہیں۔

اگرچہ ڈرامے میں آنے والا یہ موڑ ناظرین کو متجسس کرگیا ہے کہ اب آگے کیا ہوگا؟ لیکن فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر لکھا گیا  ’انٹرویل‘ ناظرین کو ڈرامے کی اقساط سے متعلق آگاہ کر گیا ہے۔

ناظرین کا اندازہ ہے کہ ڈرامے کی کلُ 40 اقساط ہونگی کیونکہ ابھی تک ڈرامے کی 20 اقساط نشر ہوئی ہیں اور انٹرویل کا مطلب ’درمیان‘ ہوتا ہے لہٰذا اب ڈرامے کی مزید 20 اقساط نشر ہونے سے رہتی ہیں۔

تازہ ترین